مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 353 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 353

مضامین بشیر جلد چہارم 353 شروع ہوگی اور دوسری طرف خدا ان کی طرف بھاگا آئے گا اور ان دونوں کے اتصال سے وہ عظیم الشان روحانی بجلی پیدا ہوگی جس کے لئے بھٹکے ہوئے انسانوں کی روح اور اس وقت کی مادی دنیا ترس رہی ہے۔میں اس موقع پر تربیت کے خیال سے دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ نسخہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں جو حضور اپنی جماعت کی اصلاح کی غرض سے بیان فرمایا کرتے تھے۔آپ فرماتے تھے کہ رمضان میں اصلاح نفس کا یہ ایک عمدہ ذریعہ ہے کہ انسان رمضان کے مہینہ میں اپنے نفس کا محاسبہ کر کے اپنی کسی کمزوری کو ترک کرنے کا دل میں خدا سے عہد کرے۔اور پھر پوری کوشش کے ساتھ اس عہد پر قائم ہو جائے۔چونکہ رمضان کے مہینہ کو خاص روحانی ماحول حاصل ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اس مہینہ میں خاص طور پر اپنے بندوں کے قریب ہو جاتا اور ان کی سنتا اور ان کی نصرت فرماتا ہے اس لئے حضور فرماتے تھے کہ اس قسم کے عہد کے نتیجہ میں انسان زیادہ آسانی کے ساتھ اپنی کمزوریوں پر غلبہ پاسکتا اور نفس کی پاکیزگی اور جماعتی اتحاد اور یک جہتی حاصل کر سکتا ہے۔ایسے عہد کے متعلق عہد کرنے والوں کو اپنی کمزوری کے اظہار کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسا اظہار خدا کی ستاریت کے خلاف ہے۔بلکہ صرف دل میں خدا سے عہد کیا جائے کہ میں آئندہ فلاں ( ذاتی یا جماعتی ) کمزوری سے بیچ کر رہوں گا اور پھر پورے عزم اور ہمت اور استقلال کے ساتھ دعا کرتے ہوئے اس عہد کو اس طرح نبھائے کہ پھر کبھی اس کمزوری کا مرتکب نہ ہو۔پس ہماری جماعت کے مخلص دوستوں کو رمضان کے مہینہ میں اس روحانی نسخہ سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو اور ہمیں اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں رکھے اور ہمارے مردوں اور عورتوں اور جوانوں اور بوڑھوں سے اسلام اور احمدیت بلکہ انسانیت کی ایسی خدمت لے جو اس کی رضا اور ہماری فلاح کا موجب ہو اور رسول پاک کا نام چارا کناف عالم میں گونجنے لگ جائے۔آمین یا ارحم الراحمین ( محررہ 9 فروری 1962ء) روزنامه الفضل ربوه 14 فروری 1962ء) 10 سیرالیون کی تیرھویں سالانہ کانفرنس پر پیغام برادران کرام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكَاتُهُ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ اپنے صدر مقام بو میں جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں اور آپ کے مبلغ نے اس