مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 351 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 351

مضامین بشیر جلد چهارم اور طبیعت میں انتہائی سادگی اور غریب نوازی تھی۔8 351 (الفرقان ربوہ جنوری ، فروری 1962 ء بحوالہ الفضل 9 جنوری 1962ء) ربوہ کے موسم کو بہتر بنانے کی کوشش ربوہ کی نئی آبادی جو جماعت احمدیہ کا ثانوی مرکز ہے اس کی آب و ہوا میں دو باتیں خاص طور پر قابل توجہ اور قابل اصلاح ہیں کیونکہ ان باتوں کا لوگوں کی صحت پر خراب اثر پڑ رہا ہے۔( اول ) اس کی گرمی کی شدت اور (دوسرے ) اس کا گردا ان دونوں اصلاحوں کے لئے درختوں کا لگانا بڑا مفید ہو سکتا ہے کیونکہ درختوں کی کثرت سے شہر کے سایہ دارحصہ میں اضافہ ہوتا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے؟ -؟ نیز تیز ہوا کے چلنے میں روک پیدا ہو جانے سے اور درختوں کی آبپاشی کے نتیجہ میں لازما گردے میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔پس اب جبکہ شجر کاری کا ہفتہ قریب آرہا ہے۔ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ ربوہ میں کثرت کے ساتھ درخت لگائیں اور درخت لگانے کے بعد ان کی حفاظت اور مناسب آب پاشی کا بھی انتظام کریں تا کہ مومنوں کے ہاتھ کی محنت ضائع نہ جائے بلکہ مفید اور بارآور ثابت ہو۔باقی رہا ڈرینج اور مچھروں کے مارنے کا انتظام اور اچھے پانی کی سپلائی ہو گو اس کے لئے بھی پبلک کے تعاون کی ضرورت ہے۔مگر اس کام کی اصل ذمہ داری شہر کی کمیٹی پر ہے اور اسے اس کی طرف توجہ دینی چاہئے۔( محرره 3 فروری 1962ء) (روز نامہ الفضل 6فروری 1962ء) خدا کے ساتھ رشتہ جوڑنے اور نیکیوں میں ترقی کرنے کا مہینہ میں آجکل بیمار ہوں اور اب ضعف کا بھی زمانہ ہے اس لئے میں رمضان کی برکات کے متعلق اب اس رنگ میں مفصل مضمون نہیں لکھ سکتا جس طرح کہ گزشتہ چالیس سال کے طویل زمانہ میں قریباً ہر سال لکھتا رہا