مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 285 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 285

مضامین بشیر جلد چهارم 285 قصور وار کا گناہ بخشے اور کینہ پرور آدمی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص اس عہد کو جو اس نے بیعت کے وقت کیا تھا کسی پہلو سے توڑتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔اور جوشخص مخالفوں کی جماعت میں بیٹھتا ہے اور ہاں میں ہاں ملاتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔سب زہریں ہیں تم ان زہروں کو کھا کر کسی طرح بچ نہیں سکتے۔اور تاریکی اور روشنی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی۔ہر ایک جو پیچ در پیچ طبیعت رکھتا ہے اور خدا کے ساتھ صاف نہیں ہے وہ اس برکت کو ہرگز نہیں پاسکتا جو صاف دلوں کو ملتی ہے کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 18-19 ) پس میں اس مختصر نوٹ پر اپنے اس خطاب کو ختم کرتا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے آپ کے اس اجتماع کو ہر جہت سے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ کرے اور مجھے اور آپ کو اسلام اور احمدیت کا سچا خادم بنائے اور ہمارا انجام خدا کی رضا پر ہو۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محررہ 27 اکتوبر 1961 ء ) روزنامه الفضل ربوہ مورخہ 3 دسمبر 1961ء) جامعہ احمدیہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریر پر پُر اثر خطاب جامعہ کی نئی عمارت کی تکمیل اور اس میں ایک اعلیٰ درجہ کی لا سمر مری کا قیام از حد ضروری ہے ربوہ 4 دسمبر 1961ء کی شام نہایت سلیقہ سے وسیع پیمانے پر ترتیب دی گئی ایک پر وقار تقریب میں جامعہ احمدیہ کی نئی عمارت کی پہلی منزل کی تکمیل کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک لمبی دعا اور پُر اثر خطاب سے عمارت کا افتتاح فرمایا۔بعدہ حضرت میاں صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اس وقت مجھے قریباً نصف صدی پہلے کا ایک واقعہ یاد آرہا ہے جبکہ میں مدرسہ احمدیہ کا مینجر ہوتا تھا۔