مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 276 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 276

مضامین بشیر جلد چهارم 276 یہ فرمایا ہے کہ ماؤں کے قدموں کے نیچے بچوں کے لئے جنت ہے اس میں بھی یہی اشارہ ہے کہ اگر مائیں بچپن سے ہی بچوں کی اچھی تربیت کریں اور ان کے اعمال کی نگرانی رکھیں تو وہ ان کو جنت کے رستہ پر ڈال کر ابد الآباد کی نعمتوں کا وارث بنا سکتی ہیں۔پس میں اپنے اس مختصر سے نوٹ کے ذریعہ احمدی ماؤں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بچپن سے ہی بلکہ بچوں کی ولادت کے ساتھ ہی ان کی تربیت کا خیال رکھنا شروع کر دیں اور ان کو ایسے رستہ پر ڈال دیں جو جنت کا رستہ ہے تا کہ بڑے ہو کر وہ اسلام اور احمدیت کے بہادر سپاہی بن سکیں اور ان کے دلوں میں خدا کی محبت اور رسول کی محبت اور مسیح موعود کی محبت ایسی راسخ ہو جائے کہ وہ اس کے لئے ہر جائز قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں۔تربیت کے معاملہ میں ماؤں کو جن خاص باتوں کا خیال رکھنا چاہئے وہ خدا کے فضل سے قرآن مجید میں تفصیلی طور پر مذکور ہیں اور حضرت مسیح موعود کی کتاب کشتی نوح اور ملفوظات میں بھی ان پر خاص زور دیا گیا ہے۔احمدی ماؤں کو چاہئے کہ ان کتابوں کو پڑھیں اور پھر بچوں کی تربیت میں ان کتابوں میں درج شدہ ہدایات پر عمل کریں۔اس خاکسار کے دو رسالے بھی تربیت کے معاملہ میں ماؤں کے اچھے مددگار بن سکتے ہیں اور احمدی مائیں ان سے بھی کافی فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ان رسالوں نام یہ ہیں۔(1) اچھی مائیں (2) جماعتی تربیت اور اس کے اصول۔مختصر طور پر احمدی ماؤں کو چاہئے کہ اپنے بچوں میں خصوصیت کے ساتھ مندرجہ ذیل صفات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔یعنی خدا اور رسول اور مسیح موعود کی محبت۔خلافت کے ساتھ وابستگی۔نماز کی پابندی۔دعاؤں کی عادت۔سچ بولنے کی عادت۔جماعت کی مالی امداد میں حصہ لینا۔بوقت ضرورت اسلام اور احمدیت کے لئے ہر جائز قربانی کے واسطے تیار رہنا۔تبلیغ اسلام کا جذبہ۔دیانت داری۔گالی گلوچ سے پر ہیز۔ہمدردی خلق اللہ۔مرکز کی طرف سے جاری شدہ تنظیموں یعنی اطفال الاحمدیہ اور خدام الاحمدیہ میں منظم ہوکر رہنا وغیرہ وغیرہ۔نیز احمدی والدین کو یہ بھی چاہئے کہ جب وہ جلسہ سالانہ یا دوسرے اجتماعوں کے وقت مرکز میں آئیں تو حتی الوسع اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں اور ان کو سلسلہ کے مختلف ادارے دکھا کر بتائیں کہ یہاں خدمتِ دین کا یہ یہ کام ہوتا ہے تاکہ ان کے دل میں دلچسپی اور وابستگی پیدا ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ