مضامین بشیر (جلد 4) — Page 246
مضامین بشیر جلد چهارم 246 میں چاہتا تھا کہ تربیت کے متعلق بھی کچھ تفصیلی ہدایات نوٹ کر دیتا مگر میں نے اپنی موجودہ علالت اور کمزوری اور تکان کی حالت میں یہ نوٹ بھی بڑی مشکل سے رُک رُک کر لکھا ہے اور اب میں تھک گیا ہوں اس لئے فی الحال اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔البتہ دوستوں کے مشورہ کے لئے اس قدر بتائے دیتا ہوں کہ یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اکثر کتب تربیتی مضامین سے بھری پڑی ہیں مگر خاص طور پر دوکتا ہیں اس میدان میں بڑی شاندار ہیں انہیں دوست خود بھی ضرور مطالعہ کریں اور اپنے بیوی بچوں کو بھی ضرور پڑھائیں اور بار بار پڑھاتے رہیں کہ ان سے انشاء اللہ انہیں عظیم الشان فوائد حاصل ہوں گے۔یہ دو کتابیں یہ ہیں : (اول) کشتی نوح یا اس کا خلاصہ یعنی ہماری تعلیم ( دوم ) ملفوظات یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائریاں جن کے اس وقت تک دو حصے چھپ چکے ہیں۔یہ دونوں کتابیں تربیت کے میدان میں جواہرات کی عدیم المثال کا نہیں ہیں جن کی اس زمانہ میں کوئی نظیر نہیں۔انہیں کی ادنی تشریح میں اور بعض مزید قرآن وحدیث کے حوالوں کے لئے اگر اس خاکسار کی تصنیف ” جماعتی تربیت اور اس کے اصول کا بھی مطالعہ کیا جائے اور نوجوانوں کو پڑھا کر اس میں ان کا امتحان لیا جائے تو انشاء اللہ مفید ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اور ہمارے بچوں کو اور ہماری آئندہ نسلوں کو اپنے فضل ورحمت کے سایہ میں رکھے اور ہما را انجام اس کی رضا پر ہو۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔( محررہ 15 اگست 1961 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 19 اگست 1961ء) جماعت کے دوستوں اور خصوصاً نو جوانوں کو رسالہ اصحاب احمد “ ضرور خریدنا چاہئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے رسالہ اصحاب احمد جلد نم ( سوانح حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب