مضامین بشیر (جلد 4) — Page 201
مضامین بشیر جلد چهارم 201 پس میں اضلاع مذکورہ بالا کے دوستوں اور ان اضلاع کے امیروں سے ( اور اگر ممکن ہو تو دوسرے اضلاع سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسا انتظام کریں کہ ان کا کوئی نمائندہ ہر سال باری باری ربوہ میں آکر رمضان یا کم از کم رمضان کا آخری عشرہ گزارا کرے۔اس غرض کے لئے زیادہ تر ایسے دوستوں کو چنا چاہئے جو مخلص ہوں ، دین کی محبت رکھتے ہوں اور دعاؤں کے عادی ہوں۔گو بعض ایسے لوگ بھی پہنے جا سکتے ہیں جو فی الحال ان صفات کے حامل نہیں مگر حامل بنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تا کہ جماعت میں روحانیت کا جذبہ اور دعاؤں کی طرف بیش از پیش رغبت پیدا ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ اگر مقامی جماعتیں اس تجویز کی طرف توجہ دیں گی تو انشاء اللہ اس ذریعہ سے نہ صرف بیرونی جماعتوں کو بہت فائدہ ہوگا بلکہ مرکز کی جماعت بھی بیرونی جماعتوں کے ساتھ روحانی ربط پیدا کر کے کافی فائدہ اٹھائے گی۔لیکن اس تجویز کو پوری طرح کامیاب بنانے کے لئے مرکز کے صیغہ مہمان خانہ کو بھی بیدار ہونا پڑے گا تا کہ جو دوست ربوہ میں رمضان گزارنے کے لئے باہر سے آئیں انہیں رہائش اور کھانے وغیرہ کے معاملہ میں کوئی تکلیف نہ ہو اور مہمان خانہ کے ماحول میں کشش پیدا کی جائے۔لنگر خانہ کا انتظام اس سے بہت زیادہ اہم ہے جو بعض لوگوں نے سمجھ رکھا ہے کیونکہ یہ ان پانچ بنیادی شاخوں میں سے وہ ضروری شاخ ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیشہ اپنے انتظام میں رکھا تھا اور زندگی بھر انجمن کی طرف منتقل نہیں کیا تا کہ جو مہمان دین سیکھنے کے لئے مرکز میں آئیں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر فرمایا کرتے تھے کہ: لنگر خانہ تو ہمارا مدرسہ ہے جس کے ذریعہ باہر سے آنے والوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے۔“ یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ حال ہی میں صدر انجمن احمدیہ نے مہمان خان کے انتظام کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دی ہے اور ایک ایسے عزیز کو اس کام کی نگرانی کے لئے مقرر کیا ہے جو اس کام کی اہمیت کو سابقہ انتظام کی نسبت بہتر سمجھتا ہے اور خدائی مہمانوں کے اکرام کا جذبہ رکھتا ہے اور گو اصولاً خدائی مہمانوں کی نظر میں مرکز کی کشش مقام و طعام کے خیال سے بالا ہونی چاہئے مگر اس کی وجہ سے میز بانوں کی ذمہ داری کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ جاتی ہے۔بہر حال جماعت کی روحانی تربیت کا ایک عمدہ ذریعہ یہ بھی ہے کہ قریب کی جماعتوں کے نمائندے باری باری مرکز میں آکر رمضان گزارا کریں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ جو بابرکت نظارہ مرکز میں رمضان کا مہینہ پیش کرتا ہے وہ انشاء اللہ نیک دل لوگوں کے لئے بہت سی برکتوں کے حصول کا موجب ہوگا بشرطیکہ آنے