مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 190 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 190

مضامین بشیر جلد چهارم انتظار کر رہی ہے۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( محررہ 17 دسمبر 1960ء) 190 روزنامه الفضل ربوہ 18 جنوری 1961ء ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب کے لئے دعا کی تحریک ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب جو محترم خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب مرحوم کے فرزند اکبر ہیں بیمار ہوکر بور نیو سے ربوہ میں پہنچ چکے ہیں۔ڈاکٹر صاحب موصوف بہت ہی نیک اور مخلص اور فدائی احمدی ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ ان کی نیکی اور شرافت قابل رشک ہے۔وہ اس وقت دل اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔کمزوری بہت بڑھ چکی ہے اور بے چینی بھی بہت ہے۔ڈاکٹر صاحب کا بڑا لڑکا عزیز نصیر الدین احمد سیرالیون مغربی افریقہ میں مبلغ ہے۔مخلصین جماعت اپنے اس مخلص بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا در ددل سے دعا فرمائیں۔محررہ 28 جنوری 1961ء) روزنامه الفضل ربوہ 31 جنوری 1961ء) فدیہ رمضان مبارک خدا کے فضل وکرم سے رمضان کا مبارک مہینہ بہت قریب آ گیا ہے بلکہ اس کے شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔جو دوست روزوں کی طاقت رکھتے ہوں اور بیمار یا سفر کی حالت میں نہ ہوں ان کو ضرور روزے رکھ کر رمضان کی عظیم الشان برکات سے فائدہ اٹھانا چاہئے نہ معلوم اگلے رمضان تک کون زندہ رہتا ہے۔البتہ جو دوست بیمار ہوں اور حقیقت معذور ہوں ان کے لئے حکیمانہ شریعت نے فدیہ کی رعایت رکھی ہے۔لیکن یا درکھنا چاہئے کہ فدیہ کی رعایت صرف ایسے لوگوں کے لئے ہے جو لمبی بیماری یاضعف پیری کی وجہ سے آئندہ روزوں کی گنتی پوری کرنے کی امید نہیں رکھتے۔پس جو دوست حقیقتا فدیہ کے حکم کے نیچے آتے