مضامین بشیر (جلد 4) — Page 111
مضامین بشیر جلد چهارم طرف توجہ فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔حدیث میں آتا ہے کہ: مَنْ كَانَ فِي عَوْن أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي عَوْنِهِ یعنی جو شخص اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد میں لگ جاتا ہے۔111 اور یہاں تو کسی عام بھائی کی امداد کا سوال نہیں بلکہ خاص حالات میں اپنے ان مخلص بھائیوں کی امداد کا سوال ہے جو ساری جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے قادیان کے مقدس مقامات کو آباد رکھنے کے لئے دار الامان میں دھونی رمائے بیٹھے ہیں۔( محررہ یکم اکتوبر 1960 ء) روزنامه الفضل ربوہ 7 اکتوبر 1960 ء) مرزا اسلام اللہ صاحب کہاں ہیں؟ مرز اسلام اللہ صاحب متوطن قادیان جہاں بھی ہوں مجھے اس روایت کی تفصیل سے اطلاع دیں جو وہ اخبار شجھ چنتک قادیان کے آریہ مینجر یا ایڈیٹر کے متعلق سنایا کرتے ہیں کہ جب وہ طاعون کی مرض میں مبتلا ہوا تو اس نے حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل کو کہلا بھیجا کہ از راہ مہربانی میرا علاج کریں۔حضرت بسمل صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لکھ کر حضور سے اجازت چاہی۔حضور نے بخوشی اجازت دے دی مگر ساتھ ہی فرمایا علاج بے شک کریں مگر یہ شخص بچے گا نہیں وغیرہ وغیرہ۔(2) نیز مرزا سلام اللہ بیگ صاحب مجھے اخبار شجھ چشک کے ایڈیٹروں اور مینجروں کے نام سے بھی مطلع فرمائیں جو غالباًا بھگت رام اور اچھر چند تھے اور ان کا ایک تیسرا ساتھی بھی تھا جس کا نام مجھے یاد نہیں رہا۔(3) یہ بھی لکھیں کہ ان میں سے ایڈیٹر کون تھا اور مینجر کون تھا ؟ مجھے اس اطلاع کی فوری طور پر ضرورت ہے۔جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ محررہ 25 اکتوبر 1960ء) روزنامه الفضل ربوہ 27 اکتوبر 1960ء)