مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 66 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 66

مضامین بشیر جلد سوم 66 حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر پہلی بیعت کہاں ہوئی تھی؟ بعض دوستوں میں اس بات پر اختلاف پیدا ہوگیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفۃ امسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر پہلی بیعت کہاں ہوئی تھی۔ایک طبقہ کی روایت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جنازہ کی نماز تو اخویم محترم حضرت مرزا سلطان احمد صاحب والے باغ میں کنوئیں کے شمال مغربی جانب ہوئی تھی لیکن حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت اس باغ میں نہیں ہوئی۔بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے باغ میں اس جگہ کے سامنے ہوئی تھی۔جہاں نشست کے لئے سیمنٹ کی چوکیاں بنی ہوئی ہیں۔لیکن اس کے مقابل پر دوسرے طبقہ کا یہ خیال ہے کہ نماز جنازہ اور بیعت دونوں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب والے باغ میں ہوئے تھے۔پس جو دوست اس موقع پر قادیان میں موجود تھے۔وہ اس بارے میں مجھے اپنی شہادت نوٹ کر کے ارسال فرمائیں۔تا حقیقت حال معلوم ہو سکے۔ذیل کے سرسری خاکہ سے اس اختلاف کی صورت آسانی سے ظاہر ہو جائے گی۔مقبره بهشتی باغ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مشرق باغ حضرت مرز اسلطان احمد صاحب شمال جہاں دوسرے فریق کے جہاں ایک فریق کے نزدیک نزدیک پہلی بیعت ہوئی بیعت اور جنازہ ہر دو ہوئے گویا نماز جنازہ کے متعلق ہر دو فریق کا اتفاق ہے کہ وہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب والے باغ میں ہوئی تھی۔لیکن بیعت کے متعلق ایک فریق کہتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے باغ میں ہوئی تھی اور دوسرا فریق بیعت کی بھی وہی جگہ یا اس کے ساتھ کی جگہ بتا تا ہے جہاں نماز جنازہ ہوئی تھی۔چشم دید علم رکھنے والے دوست اپنی شہادت سے مطلع فرمائیں۔