مضامین بشیر (جلد 3) — Page 63
مضامین بشیر جلد سوم 63 زیادہ دفعہ جانے کا موقع ملا ہے کیونکہ بعض اوقات قادیان سے ہی معین اشخاص کا مطالبہ آ جاتا ہے۔اور بعض اوقات دفتر ہذا خود جماعتی مفاد کے ماتحت کسی صاحب کو زیادہ دفعہ جانے کا موقع دے دیتا ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ اس محدود تعداد کا درویشوں یا ان کے رشتہ داروں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔باقی رہا اس نوے فیصدی تعداد کا سوال جو درویشوں کی رشتہ داری کی بناء پر منتخب کی جاتی ہے سو اس کے متعلق خدا کے فضل سے پوری پوری چھان بین کے ساتھ اور تمام حقوق کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔اور مختلف درویشوں کے رشتہ داروں کو باری باری موقع دیا جاتا ہے۔اور خود درویشوں کی سفارش کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔جو وہ اپنے رشتہ داروں کے متعلق میرے دفتر میں بھجواتے ہیں۔پس دوستوں کو چاہئے کہ بدظنی سے کام نہ لیں۔اور اگر کوئی شبہ پیدا ہو تو دفتر ہذا میں خط لکھ کر تسلی کر لیا کریں۔( محررہ 28 جنوری 1952ء) روزنامه الفضل لاہور یکم فروری 1952ء) 4 جنت الفردوس کی خواہش کرو عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَ صَامَ رَمَضَانَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ جَلَسَ فِي أَرْضِهِ الَّتِي وُلِدَ فِيْهَا فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نُبَشِّرُ النَّاسَ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِيْنَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ فَإِنَّهُ اَوْسَطُ الْجَنَّةِ وَ أَعْلَى الْجَنَّةِ وَفَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ وَ مِنْهُ تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ - (صحیح البخاری، کتاب الجھاد واکسیر ، باب درجات المجاهدین فی سبیل الله ) ترجمہ:۔ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاتا ہے اور نماز قائم کرتا اور رمضان کے روزے رکھتا ہے۔اس کے متعلق اللہ تعالیٰ پر گویا یہ حق ہو جاتا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے۔خواہ ایسا انسان خدا کے رستہ میں جہاد کرے یا کہ اپنی پیدائش والے گھر میں ہی قاعد بن کر بیٹھا ر ہے۔صحابہ نے عرض کیا تو کیا یا رسول اللہ ! ہم یہ بشارت لوگوں