مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 59 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 59

مضامین بشیر جلد سوم عزیزم مرزا او سیم احمد سلمہ کی شادی 59 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مکرم مرزا وسیم احمد صاحب کی شادی کا اعلان الفضل میں شائع کروایا۔جس میں آپ کے اوصاف یوں بیان فرمائے۔قریباً ساڑھے تین سال سے قادیان میں خدا تعالی کے رکھے ہوئے نام کے مطابق درویشی کی زندگی گزار ہا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت سلیم الفطرت اور نیک اور خادم دین بچہ ہے۔جو قادیان کے دوسرے درویشوں کے لئے بڑے سہارے کا موجب ہے۔مرزا وسیم احمد سلمہ کا نکاح ہمارے ماموں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب مرحوم کی صاحبزادی عزیزہ امتہ القدوس بیگم سلمہا کے ساتھ ہوا ہے۔اور تجویز یہ ہے کہ اگر کوئی روک نہ ہوئی تو کچھ عرصہ تک عزیز مرزا وسیم احمد سلمہ پاکستان آکر اپنی بیوی کو اپنے ساتھ قادیان لے جائے گا۔اور پھر خدا کے فضل سے یہ جوڑا قادیان میں ہمارے خاندان کی ایک ایسی باغبانی قلم کا کام دے گا جو پھولتی اور پھلتی اور ایک عمدہ چمنستان کی بنیاد بن جاتی ہے۔محررہ 8 جنوری 1952ء) روزنامه الفضل لا ہور 12 جنوری 1952ء) 2 ڈھیلے کے ساتھ استنجا کرنا پبلک وٹ وانی“ کا حیا سوز طریق آج ربوہ کے ایک بڑے آباد پبلک رستہ پر سے گزرتے ہوئے مجھے ایک نوجوان نظر آیا ہے جو پیشاب سے فارغ ہو کر اپنا ہاتھ شلوار کے اندر ڈالے ڈھیلے کے ساتھ استنجا یعنی پنجابی محاورہ کے مطابق وٹ وانی“ کر رہا تھا۔میں نے شرم کی وجہ سے اپنا منہ دوسری طرف کر لیا۔لیکن اس نوجوان کو جسے میں نے پہچانا نہیں اور اگر پہچانتا بھی تو میں اس کا نام نہ لیتا ) بالکل کوئی احساس نہیں ہوا اور وہ بدستور چلتے پھرتے لوگوں کی طرف منہ کر کے اپنا ہاتھ شلوار کے اندر ڈالے ہوئے استنجا کرتا رہا۔یہ درست ہے کہ شریعت نے ڈھیلے وغیرہ کے ساتھ استنجا کرنے کی اجازت دی ہے۔لیکن اول تو یہ اجازت پانی نہ ملنے یا پانی کے استعمال سے بیماری کا اندیشہ ہونے کی صورت میں ہے نہ کہ عام۔اور پانی میسر