مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 733 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 733

مضامین بشیر جلد سوم کیا میری قربانی ہو جائے گی ؟ اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ: 733 قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے مسکین فنڈ میں دینے سے نہیں ہوتی۔اگر وہ رقم کافی ہے تو ایک بکرا قربانی کر دو۔اگر کم ہے اور زیادہ کی توفیق نہیں تو اس صورت میں تم پر قربانی دینا فرض نہیں ہے۔“ (فتاوی احمدیہ صفحہ 160 ) الحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس رسالہ میں بعینہ یہی نکتہ نظر پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے جو اس فتویٰ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے۔اگر کبھی اس رسالہ کے دوسرے ایڈیشن کا موقع آیا تو انشاء اللہ یہ حوالہ بھی شامل کر دیا جائے گا۔فی الحال دوست اسے اپنے طور پر نوٹ فرما لیں۔56۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوہ 14 نومبر 1959ء) میرا پیغام برادران چک منگلا کے نام ( جماعت احمد یہ چک منگلا کے سالانہ جلسہ منعقد ہ 19-20 ستمبر 1959 ء کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا۔) اے برادران چک منگلا ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی جماعت کا تیسر اسالانہ جلسہ 19-20 ستمبر 1959 ء کو منعقد ہورہا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس جلسہ کو ہر جہت سے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ کرے اور آپ کی اور آپ کے علاقہ کی جماعت کو اخلاص اور قربانی اور تنظیم اور تعداد کے میدان میں ترقی عطا کرے۔آپ کی جماعت ایک بالکل نئی جماعت ہے جس میں احمدیت کا بیج تازہ بتازہ بویا گیا ہے۔اس لئے آپ کو اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایسے شاندار نتائج دکھانے چاہئیں جو ایک لمبے عرصہ سے افتادہ زمین کے آباد ہونے پر ابتدائی فصلوں کی صورت میں ظاہر ہوا کرتے ہیں۔پس میری نصیحت آپ لوگوں کو قرآنی الفاظ میں یہی ہے: وَلَا تَهِنُوْاوَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الاعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (آل عمران: 140)