مضامین بشیر (جلد 3) — Page 711
مضامین بشیر جلد سوم ہیں یعنی : 711 (1) صداقت اور سچ بولنے کی عادت (2) دیانت داری اور ہر قسم کے دھوکا اور فریب سے اجتناب (3) محنت اور جانفشانی اور عرق ریزی (4) جماعت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ (5) نماز کی پابندی اور دعاؤں کی عادت اگر ہماری جماعت کے بچے اپنے اندر یہ پانچ بنیادی صفات پیدا کر لیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کا مستقبل بلکہ جماعت کا مستقبل محفوظ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر رہے۔آمین (195918) روزنامه افضل 4 نومبر 1959ء) خاندانی منصوبہ بندی ذیل میں اس مضمون کے متعلق چند متفرق اور غیر مرتب نوٹ درج کئے جاتے ہیں جنہیں بعد میں مرتب کر کے اور پھیلا کر اور مدلل صورت دے کر مضمون کی شکل میں لکھا جائے گا۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ مضمون لکھتے وقت مجھے اپنے بعض استدلالات کو بدلنا پڑے یا بعض تشریحات کونئی صورت دینی پڑے۔اس لئے اگر کسی دوست کو ان نوٹوں کے متعلق کوئی مشورہ دینا ہو تو خاکسار کو مطلع فرما ئیں۔مگر ضروری ہے کہ سارے نوٹوں کے پڑھنے کے بعد کوئی رائے قائم کی جائے اور درمیان میں رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کی جائے۔(1) خاندانی منصوبہ بندی یا بالفاظ دیگر ضبط تولید اور عزل کا سوال نہ صرف بہت پرانا ہے بلکہ دنیا کے اکثر ممالک میں وقتا فوقتا اٹھتا رہا ہے۔اس وقت یہ سوال پاکستان میں بھی اٹھا ہوا ہے اور بعض اصحاب اس کی تائید میں اور بعض اس کے خلاف اظہار رائے فرمارہے ہیں۔اور گوا بھی تک حکومت کی طرف سے اس معاملہ