مضامین بشیر (جلد 3) — Page 584
مضامین بشیر جلد سوم 584 غیر معمولی اہمیت دی ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ فِيكُمُ ابْنِ مَرْيَمَ حَكَماً عَدَلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَ يَقْتُلَ الْخَنُزِيرَ (در منثور جلد 2 صفحه 242) یعنی اے مسلمانو! تمہارے لئے وہ زمانہ کیسا ہی مبارک ہو گا جبکہ تم میں ابن مریم نازل ہوگا۔وہ صلیب کے زور کے زمانہ میں ظاہر ہو کر صلیب کو توڑ دے گا اور اسی طرح دوسری غیر دینی ناپاکیوں کا قلع قمع کر دے گا۔پھر فرماتے ہیں: كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّتِي أَنَا أَوَّلُهَا وَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرِيَمَ اخِرُهَا ( مشکوۃ جزء 2 باب ثواب هذه الامة صفحه 583) یعنی وہ امت کس طرح ہلاک ہو سکتی ہے جس کے شروع میں میں ہوں اور اس کے آخر میں مسیح ابن مریم ہوگا۔پھر ایک اور موقع پر فرماتے ہیں: مَثَلُ أُمَّتِي كَمَثَلِ الْمَطْرِ لَا يُدْري أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَوْ اخِرُهُ (جامع ترندی) یعنی میرے امت کا حال اس برسات کی طرح ہے جس کے متعلق نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا ابتدائی دور زیادہ بہتر ہے یا اس کا آخری دور زیادہ بہتر ہوگا۔ان واضح اور زبردست حدیثوں سے ظاہر ہے کہ خدا نے ازل سے اسلام کی ترقی کے لئے دو دور مقرر کر رکھے ہیں۔پہلا دور حضرت خاتم النبین سرور کائنات محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دور ہے جو تکمیل ہدایت کا زمانہ تھا اور دوسرا دور آپ کے نائب اور شاگرد اور ظال کامل مسیح موعود کا دور ہے جو تکمیل اشاعت کا زمانہ ہے۔جس میں آپ کی لائی ہوئی ہدایت کو دلائل اور براہین اور روحانی نشانات کے ذریعہ تمام دوسرے دینوں پر اس طرح غالب کر کے دکھایا جانا تھا کہ دنیا کے دل پکار اٹھیں کہ: وو جا این جا است چنانچہ خدا کے فضل سے میں اپنی کتاب ” تبلیغ ہدایت میں ثابت کر چکا ہوں اور اسی طرح اس پر بہت سا دوسرا لٹریچر بھی موجود ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کے خلفاء کے ذریعہ یہ غلبہ سرعت کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔اور اللہ کے فضل سے یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا جلد جلد ایک وسیع اور مضبوط درخت کی صورت اختیار کر کے دنیا کی قوموں کو اپنے ٹھنڈے سایہ کے نیچے جمع کرتا چلا جاتا