مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 496 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 496

مضامین بشیر جلد سوم 6 ایک نہایت مبارک تصنیف 496 ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان نے کچھ عرصہ ہوا اصحاب احمد کی چوتھی جلد شائع کی ہے۔یہ جلد حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرحوم کپورتھلوی کی روایات پر مشتمل ہے۔حضرت منشی صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین صحابہ میں سے تھے اور اول درجہ کے فدائی اور مخلص تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی انہیں گویا اپنے بچوں کی طرح سمجھتے تھے۔اس لحاظ سے یہ مجموعہ نہایت درجہ قابل قدر اور روحانیت سے معمور ہے۔میں نے جب اسے پڑھنا شروع کیا تو اسے چھوڑ نہیں سکا جب تک کہ ختم نہیں کر لیا اور اس کے بعد بھی کئی دفعہ پڑھا ہے۔ان روایات کو پڑھ کر انسان یوں محسوس کرتا ہے کہ گویا وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں پہنچ گیا ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلیٰ اور ارفع اخلاق کے علاوہ اس بات پر بھی بھاری روشنی پڑتی ہے کہ اپنے صحابہ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کیسا مشفقانہ سلوک تھا اور حضور کے صحابہ حضور کے ساتھ کس قسم کا فدائیانہ اور محبانہ رنگ رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ اخویم شیخ محمد احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت احمد یہ لائل پور کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے اپنے والد صاحب مرحوم کی روایات کا یہ مجموعہ مرتب کر کے جماعت پر ایک احسان کیا ہے۔اور ملک صلاح الدین صاحب کو بھی جزائے خیر دے کہ جنہوں نے اس مجموعہ کی اشاعت کا انتظام کیا ہے۔امید ہے جماعت کے دوست اس رسالہ کو پڑھ کر بہت فائدہ اٹھائیں گے۔یہ رسالہ مردوں، بچوں اور عورتوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ہمارے بھائی اور بہنیں اور عزیز اسے ضرور مطالعہ کریں۔روزنامه الفضل ربوہ 13 فروری 1958ء) براہمن بڑی ( مشرقی پاکستان ) کے سالانہ جلسہ پر پیغام مجھے معلوم ہوا ہے کہ برہمن بڑیہ میں مورخہ 16 و 17 فروری 1958ء کو اس علاقہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہو رہا ہے اور اس موقع پر مجھ سے ایک مختصر پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔سو میرا پیغام یہی ہے کہ اے احباب جماعت ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس نعمت سے نوازا ہے جس کا تیرہ سوسال سے اسلام میں انتظار کیا جار ہا تھا۔اور جس کی بشارت ہمارے آقا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے بڑے شاندار الفاظ میں دی تھی اور اس زمانہ کو اسلام کے دور ثانی کا زمانہ قرار دیا تھا۔پس آپ اس نعمت کی قدر کریں اور اسے