مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 364 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 364

مضامین بشیر جلد سوم 364 کا اس نے قرآن شریف کے شروع سورہ فاتحہ کے اندر وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں ان جملہ خطرات سے محفوظ رکھے جن کے متعلق اس نے ہمیں قرآن کی آخری دو سورتوں میں ہوشیار کیا ہے اور ہما را انجام بخیر ہو۔بلکہ ہمارے مقدس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے طفیل جن کے ساتھ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الأولى (الضّحى : 5) کا وعدہ ہے۔ہماری عاقبت بھی ہماری اولیٰ سے بہتر ہو۔آمِيْنَ ثُمَّ آمِيْنَ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اب میں مسنون طریق پر اجتماعی دعا کراتا ہوں۔دوست میرے ساتھ شریک ہوں۔مگر ایک بات یاد رکھیں کہ دعا کا صحیح طریق یہ ہے کہ دعا کرتے ہوئے سب سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھی جائے اور اس کے بعد درود پڑھا جائے اور اس کے بعد اپنے ذوق اور ضرورت کے مطابق جماعتی اور انفرادی دعائیں کی جائیں۔جن میں اسلام اور احمدیت کی ترقی اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت اور درازی عمر کی دعاؤں کو مقدم کیا جائے۔لیکن جو دعا بھی ہو دل کے درد اور روح کے سوز وگداز کے ساتھ کی جائے۔کیونکہ اس کے بغیر وہ ایک مُردہ جسم سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتی اور دوست اپنی دعاؤں میں یہ دعا بھی شامل کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمائے۔آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ (محرره 11 مئی 1956ء) روزنامه الفضل ربوہ 16 مئی 1956ء) تبلیغ کے چار سنہری گر ( منقول از اخبار آزاد نوجوان مدراس) اخبار آزادنوجوان مدر اس اپنے اخبار کا تبلیغ نمبر شائع کر رہے ہیں اور انہوں نے مجھ سے بھی خواہش کی کہ میں ان کے اس خاص نمبر کے لئے ایک نوٹ لکھ کر ارسال کروں۔یہ مختصر سا نوٹ اس غرض کے لئے تحریر کر کے بھجوا رہا ہوں تا کہ مجھے بھی شرکت کا ثواب حاصل ہو اور اللہ تعالیٰ چاہے تو میرے اس نوٹ کے ذریعہ تبلیغ کے مقدس کام پر لگے ہوئے اصحاب کے واسطے راہنمائی کا ذریعہ پیدا ہو جائے۔جیسا کہ ہر شخص جانتا ہے تبلیغ کے لغوی معنے کسی بات یا پیغام کے پہنچانے کے ہیں اور اصطلاحی طور پر یہ