مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 295 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 295

مضامین بشیر جلد سوم حج اور عید کے دن خاص دعاؤں کی تحریک 295 خدا کے فضل سے حج اور عید کے دن بہت قریب آرہے ہیں۔ہمارے حساب کی رو سے اس سال حج کا دن بتاریخ 30 جولائی بروز ہفتہ اور عید کا دن بتاریخ 31 جولائی بروز اتوار ہے۔اسلام میں یہ دونوں دن نہایت درجہ مبارک قرار دیئے گئے ہیں۔کیونکہ وہ خاص روایات اور خاص عبادات کے ساتھ وابستہ ہیں۔اور گو اللہ تعالیٰ ہر وقت ہی اپنے بندوں کی دعائیں سنتا اور انہیں اپنی سنت اور وعدہ کے مطابق قبولیت کا شرف عطا کرتا ہے۔مگر جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے خاص اوقات کو اس کی قبولیت کے ساتھ خاص تعلق ہوتا ہے۔اور ایسے اوقات کی دعا یقیناً دوسرے اوقات کی نسبت زیادہ قبول ہوتی ہے۔اسی اصول کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ایک دفعہ یہ الہام ہوا تھا کہ۔چل رہی ہے نیم رحمت کی جو دعا کیجئے قبول ہے آج پس حج اور عیدالاضحیہ کے بابرکت ایام کے پیش نظر میں احباب جماعت سے پر زور تحریک کرتا ہوں کہ وہ ان دو مبارک دونوں کی مبارک گھڑیوں کو خاص دعاؤں میں گزار ہیں اور اپنی دعاؤں میں اسلام کی ترقی اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی درازی عمر کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔اس وقت اسلام ایک خاص مرحلہ میں سے گزر رہا ہے اور گزشتہ چند صدیوں کے تنزل کے بعد اس کے ثانوی احیاء اور ترقی کے دوسرے دور کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔یورپ اور امریکہ میں اسلام کے متعلق اپنی سابقہ غلط فہمیوں کو دور کرنے ، اسلام کی حقیقت کو سمجھنے اور اس کی اعلیٰ قدروں کو شناخت کرنے اور رسول پاک صلے اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام کو پہچاننے کی طرف خاص توجہ اور خاص رجحان پیدا ہورہا ہے اور بقول حضرت مسیح موعود۔آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگہ زندہ وار پس یہ وقت اسلام کی ترقی کے لئے دعاؤں کا خاص بلکہ خاص الخاص وقت ہے۔جبکہ خدا کی تقدیر اور مومنوں کی دردمندانہ دعائیں مل کر خدا کے فضل سے عظیم الشان نتیجہ پیدا کرسکتی ہیں اور انشاء اللہ ضرور کریں گی اور اسلام دنیا بھر میں غالب ہو کر رہے گا۔