مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 252 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 252

مضامین بشیر جلد سوم 252 سردار وریام سنگھ صاحب والے واقعہ کی چشم دید شہادت میرا ایک نوٹ الفضل مورخہ 21 اپریل 1955 ء میں زیر عنوان ” تاریخ احمدیت کا ایک اہم مگر پوشیدہ ورق شائع ہوا ہے۔جس میں میں نے سردار وریام سنگھ صاحب ایم۔ایل۔اے تحصیل بٹالہ کی اس گفتگو کا ذکر کیا ہے جو ملکی تقسیم سے قبل ان کی میرے ساتھ قادیان میں ہوئی تھی۔اس تعلق میں مجھے مولوی عبدالعزیز صاحب مولوی فاضل آف بھا مڑی حال ربوہ کا ایک نوٹ موصول ہوا ہے۔جو ذیل میں شائع کیا جاتا ہے۔مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ جس وقت میری یہ گفتگو سر دار وریام سنگھ صاحب کے ساتھ ہوئی تھی۔اس وقت وہ میری بیٹھک کے باہر کھڑے تھے اور انہیں اس وقت اجمالاً معلوم ہو گیا تھا کہ کیا گفتگو ہوئی ہے۔اس کے بعد جب ملکی تقسیم ہو چکی اور مولوی عبدالعزیز صاحب کو ہندوستانی حکومت نے از راہ ظلم قید کر لیا تو اس وقت سردار وریام سنگھ صاحب مذکور نے بعض اور سکھ اصحاب کے ساتھ مولوی صاحب کے پاس حوالات میں آکر خود اس گفتگو کا ذکر کیا۔جو میرے اور ان کے درمیان ہوئی تھی۔جس میں سردار صاحب نے بعض ذمہ دار لیڈروں کے کہنے پر ہمیں وہ پیشکش کی تھی جس کا میں نے اپنے مضمون میں ذکر کیا ہے۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ مولوی عبدالعزیز صاحب کو اس واقعہ کا علم ہے۔مگر ان کی شہادت سے پتہ لگتا ہے کہ نہ صرف وہ اس وقت میری بیٹھک کے باہر کھڑے تھے بلکہ بعد میں سردار وریام سنگھ صاحب نے خود بھی ان سے اس واقعہ کا صراحتا ذکر کیا تھا اور میرے متعلق کہا تھا کہ میں نے ان کی پیشکش کو رد کر دیا۔سوالحمد للہ اس واقعہ کے متعلق ایک ایسی شہادت بھی مہیا ہو گئی جس کا مجھے علم نہیں تھا اور شہادت بھی وہ جس کی خود سر دار وریام سنگھ صاحب نے توثیق کی ہے۔( محررہ 26 اپریل 1955ء) ( اس کے بعد مولوی عبد العزیز صاحب کا خط درج ہے۔دلچسپی رکھنے والے دوست الفضل 30 اپریل 1955 ء کو دیکھ سکتے ہیں ) (روز نامہ الفضل 30 اپریل 1955ء) سردار وریام سنگھ والے واقعہ کے متعلق ایک مزید شہادت سردار وریام سنگھ صاحب ایم۔ایل۔اے بٹالہ کے متعلق میرا نوٹ الفضل مورخہ 21 اپریل 1955ء میں شائع ہو چکا ہے۔جس میں میں نے اس بات کا ذکر کیا تھا کہ سردار صاحب کس طرح ملکی تقسیم سے قبل