مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 191 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 191

مضامین بشیر جلد سوم 191 مکدر کر کے دنیا کے سامنے اصل حقیقت کا صرف تیسرا حصہ پیش کیا۔مگر دنیا اپنے محسن اعظم کو بھول کر بیسویں صدی کے اس موجد کی ادھوری دریافت پر تعریف کے نعرے لگارہی ہے۔العجب ثم العجب !!! خلاصہ کلام یہ کہ اسلام میں استخارہ کا نظام ایک بڑا مبارک اور عجیب وغریب نظام ہے۔اور گواس کے بعض باریک پہلو بعض نا واقف لوگوں کو غلطی یا پریشانی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔مگر اس کی وجہ سے اس کی عظیم الشان برکات میں کوئی کمی نہیں آتی۔بلکہ اُس خزانہ کی طرح جو زمین کی اندرونی گہرائیوں میں دفن ہوتا ہے اس نظام کی قدر و منزلت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔پس ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ اپنے تمام کاموں میں خواہ وہ دین کے میدان سے تعلق رکھتے ہوں یا کہ دنیا کے میدان سے تعلق رکھتے ہوں، استخارہ کی عادت ڈالیں۔اور ہر امر میں اپنے آسمانی آقا کی طرف رجوع کرنے کا طریق اختیار کریں۔پھر اگر استخارہ کے نتیجہ میں انہیں کوئی ہدایت حاصل ہو تو اس پر عمل کریں اور خدا کے شکر گزار ہوں۔اور اگر کوئی ہدایت حاصل نہ ہو تو پھر صبر سے کام لیں اور استخارہ کو ایک دعا یا ذکر الہی قرار دے کر اس کی برکات سے حصہ پائیں۔اور اگر استخارہ کے نتیجہ میں بظاہر متضاد خوا ہیں آئیں تو اس پر پریشان نہ ہوں کیونکہ ایسی خوا میں تمہارے دماغوں کو روشن کرنے اور تمہارے دلوں میں سچے علوم کی جستجو پیدا کرنے اور تمہارے لئے نئی حکمتوں کے خزانے کھولنے کے لئے آتی ہیں۔میں ایسے انسان کی عقل و دانش پر حیران ہوتا ہوں جو اپنے دینی اور دنیوی معاملات میں زیدا اور بکر اور عمر کے مشوروں کے لئے تو دوڑتا ہے مگر اُس علیم وقدیر خدا کی طرف رجوع نہیں کرتا جس کے علم اور قدرت کی کوئی انتہا نہیں اور جس کی محبت اور شفقت حقیقی ماؤں سے بھی بدرجہا زیادہ ہے۔افسوس صد افسوس کہ مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔محرره 21 نومبر 1954 ء) روزنامه الفضل لاہور 28 نومبر 1954 ء) ایک دلچسپ تصنیف ”بانی سلسلہ احمدیہ اور انگریز مولوی عبد الرحیم صاحب در دایم اے کی دلچسپ تصنیف ”بانی سلسلہ احمدیہ اور انگریز“ میری نظر سے گزری ہے۔مجھے اس رسالہ کے مطالعہ سے بے حد خوشی ہوئی۔کیونکہ رسالہ وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔اور خدا کے فضل سے بہت اچھے انداز میں لکھا گیا ہے۔برعظیم ہند و