مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 157 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 157

مضامین بشیر جلد سوم میں مترادف الفاظ بن جائیں۔اولاد کے لئے ماں باپ کی دعائیں 157 یہاں تک میں نے صرف ظاہری اسباب کے لحاظ سے اسلامی تربیت کا خلاصہ پیش کیا لیکن چونکہ ہر ظاہری نظام کے مقابلہ پر ایک باطنی اور روحانی نظام بھی ہوتا ہے۔اس لئے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمال شفقت سے اس باطنی اور روحانی نظام کی طرف بھی اپنی امت کو توجہ دلائی ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں۔ثَلَاثُ دَعْوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكٍّ فِيهِنَّ دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَ دَعْوَةُ الْمُسَافِرِ وَ دَعْوَةُ الْوَالِدِ لِوَلِدِه ( مسند احمد بن حنبل کتاب باقی مسند المکثرین باب باقی المسند السابق) یعنی تین دعائیں خدا کے فضل سے ضرور قبول ہوتی ہیں۔اول مظلوم کی دعا جو اپنے ظلموں سے تنگ آکر خدا کو پکارتا ہے دوسرے مسافر کی دعا جو وہ سفر کی پریشانیوں اور کوفتوں میں گھرے ہوئے خدا کے حضور کرتا ہے۔اور تیسرے ماں باپ کی دعا جو وہ اپنے بچوں کی بہتری کے لئے تڑپ تڑپ کر کرتے ہیں۔حق یہ ہے کہ ماں باپ کی دعا اولاد کے حق میں اکسیر کا رنگ رکھتی ہے۔کیونکہ دعا کی قبولیت کے لئے جس قسم کے قلبی جذبہ اور ذہنی کیفیت کی ضرورت ہوتی ہے وہ ماں باپ کی دعا میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں۔پس تربیت کے ظاہری اسباب کو اختیار کرنے کے علاوہ اسلام یہ زریں ہدایت بھی فرماتا ہے کہ ماں باپ کو چاہئے کہ اپنے بچوں کے لئے ہر وقت دعا میں لگے رہیں۔اور ان کے لئے خدا کے آستانہ پر گرے رہ کر دین ودنیا کی حسنات کے طالب ہوں۔میں نہیں سمجھتا کہ کوئی دیندار ماں اپنی اولاد کے لئے دعا مانگنے میں غفلت سے کام لیتی ہو۔لیکن اگر کوئی ماں ایسی ہے تو اس سے بڑھ کر شقاوت اور محرومی میرے خیال میں نہیں آسکتی۔کاش احمدی ما ئیں دعا کی قدر اور دعا کی طاقت کو پہچانیں۔اور اس روحانی نسخہ کے ذریعہ اپنے بچوں کی دین و دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔یہ نسخہ بہت مجرب اور بہت پرانا ہے۔اور سارے نبیوں اور سارے ولیوں کا آزمایا ہوا ہے۔پس ھے اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما تربیت اولاد کے دس سنہری گر خلاصہ کلام یہ کہ بچوں کی صحیح تربیت کے لئے اسلام مندرجہ ذیل بنیادی باتوں کا تاکیدی حکم دیتا ہے۔