مضامین بشیر (جلد 3) — Page 156
مضامین بشیر جلد سوم جھوٹ بولنا 156 تیسری بات اس حدیث میں جھوٹ بولنا بیان کی گئی ہے۔جسے اسلام نے گویا تیسرے نمبر کا گناہ شمار کیا ہے۔ہمارے آقا آنحضرت صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جھوٹ سے اس قدر نفرت تھی اور آپ کے دل میں مسلمانوں کے اندر صداقت اور راست گفتاری کی عادت پیدا کرنے کا اتنا جوش تھا۔جیسا کہ اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔آپ جھوٹ کے خلاف نصیحت فرماتے ہوئے جوش کے ساتھ اٹھ کر بیٹھ گئے۔اور بار بار یہ الفاظ دہرائے کہ۔أَلَا وَ قَوْلَ النُّورِ اَلَا وَ قَوْلَ النُّورِ یعنی کان کھول کر سن لو۔ہاں پھر کان کھول کر سن لو کہ اسلام میں شرک اور عقوق الوالدین سے اُتر کر سب سے بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے۔دراصل جھوٹ صرف اپنی ذات میں ہی ایک نہایت ذلیل قسم کا گناہ نہیں ہے بلکہ دوسرے گناہوں کے پیدا کرنے اور ان پر پردہ ڈالنے کی ایک گندی مشینری بھی ہے۔جو لوگ جھوٹ بولنے کے عادی ہوتے ہیں وہ فوراً جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کو چھپا جاتے ہیں۔اور اس طرح انہیں آئندہ گناہ کرنے کے لئے مزید دلیری پیدا ہوتی ہے اور گناہ کا ایک ایسا نا پاک چکر قائم ہو جاتا ہے کہ اس میں پھنس کر کوئی شخص باہر نہیں نکل سکتا۔اسی لئے ایک دوسری حدیث میں آتا ہے کہ جب ایک دفعہ رسول خدا صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کسی شخص نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میں کمزور ہوں اور یک لخت سارے گناہوں پر غلبہ پانے کی طاقت نہیں رکھتا۔آپ مجھے فی الحال کوئی ایک گناہ ایسا بتا دیں جسے میں فوراً چھوڑ دوں۔آپ نے بے ساختہ فرمایا۔جھوٹ چھوڑ دو۔اور چونکہ اس کے بعد وہ اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتا تھا اس لئے اس زریں ارشاد کی برکت سے وہ شخص گویا ایک ہی قدم میں سارے گناہوں پر غلبہ پا گیا۔پس احمدی ماؤں کا یہ ایک مقدس فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں میں جھوٹ سے ایسی نفرت پیدا کریں کہ خواہ کتنا ہی نقصان ہو یا کتنا ہی لالچ دیا جائے ان کے بچے ہمیشہ ایک مضبوط چٹان کی طرح بیچ پر قائم رہیں۔یہ ایک ایسا بنیادی خُلق ہے جو بچے کے کیریکٹر کو چار چاند لگا دیتا ہے اور سچ بولنے والے بچے کا سر بھی نیچا نہیں ہوتا۔بلکہ ہر موقع پر اور ہر مجلس میں بلند رہتا ہے۔حق یہ ہے کہ احمدیت اور سچ بولنا ہم معنی الفاظ ہونے چاہئیں اور ایک شخص کا احمدی ہونا اس بات کی ضمانت سمجھی جانی چاہئے کہ وہ خود مٹ جائے گا۔اپنے جان و مال کو مٹا دے گا۔اپنے اہل وعیال سے دستکش ہو جائے گا مگر جھوٹ کا کلمہ کبھی زبان پر نہیں لائے گا۔کاش ایسا ہی ہو اور کاش احمدیت اور صداقت ہماری لغت