مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 150 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 150

مضامین بشیر جلد سوم 150 یعنی یہ قرآن متقیوں کے لئے ہدایت نامہ بن کر آیا ہے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز کو با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس سے ( ہمارے رستہ میں ) خرچ کرتے ہیں۔یہ لطیف قرآنی آیت جو قرآن مجید کے بالکل شروع میں آتی ہے۔اسلامی تعلیم کا ایک ایسا خلاصہ پیش کرتی ہے جس سے بہتر خلاصہ تصور میں نہیں آ سکتا۔ظاہر ہے کہ دین تین حصوں میں تقسیم شدہ ہے۔اول ایمان کا حصہ جو زبان کی شہادت اور دل کی تصدیق سے تعلق رکھتا ہے۔اور دوسرے عمل کا حصہ جو حقوق اللہ اور حقوق العباد کی دو شاخوں میں منقسم ہے۔یعنی بعض حقوق خدا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور بعض بندوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔یہ قرآنی آیت ان تینوں حصوں یعنی ایمان باللہ اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کے متعلق اسلامی تعلیم کا مرکزی نقطہ پیش کرتی ہے۔اور اسے قرآن شریف کے شروع میں رکھ کر اس کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ایمانی تربیت کا مرکزی نقطہ ایمان کے متعلق یہ آیت بیان کرتی ہے کہ ایمانیات کی بنیاد غیب پر ہے۔یعنی بعض ایسی نہ نظر آنے والی چیزوں پر ایمان لانا جو انسان کے اخلاق اور روحانیت کی تکمیل کے لئے ضروری ہیں۔یہ چیز اسلام کی تعلیم کے مطابق خدا اور اس کے فرشتے اور اس کی کتابیں اور اس کے رسول اور یوم جزا و سزا اور تقدیر خیر وشر ہیں۔ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ان سب چیزوں پر جو جسم کی آنکھوں سے تو نظر نہیں آتیں مگر دل اور دماغ کی روشنی سے دیکھی جاتی ہیں ایمان لائے۔کیونکہ ان پر ایمان لانے کے بغیر انسان کے دین کی عمارت اور انسان کے عمل صالح کی بنیاد مکمل نہیں ہو سکتی۔پس احمدی ماؤں کا پہلا فرض اپنی اولاد کو اس بنیادی ایمان پر قائم کرنا ہے۔ہر احمدی بچے کے دل میں یہ بات راسخ ہونی چاہئے کہ میرا ایک خدا ہے جس نے مجھے پیدا کیا اور جو میرا حاکم و مالک ہے۔اور مجھے اس کے ساتھ ذاتی تعلق قائم کرنا چاہئے۔ہر احمدی بچے کے دل میں یہ بات راسخ ہونی چاہئے کہ دنیا کے نظام کو چلانے کے لئے خدا نے فرشتے بنائے ہیں۔جو بظاہر نظر نہ آنے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں نیکیوں کی تحریک کرتے اور بدیوں سے روکتے ہیں۔ہر احمدی بچے کے دل میں یہ بات راسخ ہونی چاہئے کہ خدا نے دنیا میں وقتا فوقتا لوگوں کی ہدایت کے لئے مختلف کتابیں نازل کی ہیں۔اور ان سب میں سے آخری کتاب اور آخری شریعت قرآن مجید ہے۔جس پر عمل کرنے کے بغیر انسان نجات نہیں پا سکتا۔ہر احمدی بچے کے دل میں یہ بات راسخ ہونی چاہئے کہ لوگوں کو پیغام ہدایت پہنچانے اور ان کے لئے