مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 141 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 141

مضامین بشیر جلد سوم ہوکر پوچھتے ہیں کہ۔141 اگر یہ نظریہ درست تسلیم کیا جائے کہ صحیح اور بر وقت علاج سے بیمار بچ سکتا ہے تو پھر ہمارا جو یہ عقیدہ ہے کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے وہ باطل ہو جاتا ہے“ اس شبہ کے جواب میں اول تو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ یہ جو خیال کیا جاتا ہے کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے یہ خدا کے علم کے لحاظ سے ہے نہ کہ اس کی تقدیر کے لحاظ سے۔چونکہ خدا عالم الغیب ہے اور کوئی بات جو آئندہ ہونے والی ہو اس سے پوشیدہ نہیں۔اس لئے وہ بہر حال ہر انسان کے متعلق یہ جانتا ہے کہ اس کی موت فلاں وقت واقع ہوگی۔مگر مندرجہ بالا تشریح کے پیش نظر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک معتین وقت پر اس کی موت اس لئے واقع ہوتی ہے کہ خدا کے فیصلہ کے مطابق اس کی موت کا یہی وقت مقرر ہے۔بلکہ حقیقت اس کے الٹ ہے۔یعنی یہ کہ خدا ( کو اس کی موت کے وقت کا ) اس لئے علم ہے کہ بوجہ عالم الغیب ہونے کے وہ جانتا ہے کہ اس کی موت فلاں وقت ہو گی۔پس جب یہ کہا جاتا ہے کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے تو اس سے خدا کے علم کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہوتا ہے نہ کہ اس کی تقدیر کی طرف۔اس تشریح کی روشنی میں صحیح علاج سے بچ جانے یا موت کے وقت کے ٹل جانے پر کوئی اعتراض واقع نہیں ہوتا۔کیونکہ اگر کسی مریض نے صحیح علاج سے بچ جانا ہو تو لازما خدا کا علم بھی اسی کے مطابق ہوگا۔اور چونکہ ہم نہیں جانتے کہ خدا کے علم میں کیا ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہر بیماری میں علاج کی طرف توجہ دیں۔ورنہ ہم خدا کے پیدا کردہ اسباب سے بغاوت کرنے والے ٹھہریں گے۔دوسرا جواب اس شبہ کا یہ ہے کہ چونکہ تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک تقدیر معلق اور دوسرے تقدیر مبرم اور اس بات کو صرف خدا ہی جانتا ہے کہ کونسی تقدیر معلق ہے اور کونسی مبرم ہے۔(سوائے اس کے کہ وہ کوئی بات خود بیان فرمادے ) اس لئے بھی ہمیں بہر حال علاج کی طرف توجہ دینی چاہئے تا کہ اگر وہ تقدیر معلق ہے تو خدا کے پیدا کئے ہوئے اسباب کے ماتحت ٹل جائے ورنہ ہم صبر کا ثواب کمائیں۔اور میں اوپر والے نوٹ میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ بے شک موت اپنی ذات میں تو تقدیر مبرم ہے۔مگر موت کا وقت عام حالات میں تقدیر معلق ہوتا ہے اور صحیح علاج سے مل سکتا ہے۔دراصل جیسا کہ میں نے اپنے مضمون شائع شدہ اخبار الفضل مورخہ 26 اگست 1950 ء میں تف سے بیان کیا تھا۔انسانی موت دوطرح سے واقع ہوتی ہے۔(1) ایک کسی حادثہ وغیرہ کے نتیجہ میں جب کہ انسانی جسم کی مشینری تو ابھی مزید زندہ رہنے کے قابل ہو بی تفصیل