مضامین بشیر (جلد 3) — Page 91
مضامین بشیر جلد سوم 91 میں ڈالا جائے مگر افسوس صد افسوس که با وجود اس مخلصانہ اور وفادارانہ خدمت کے اب چوہدری صاحب پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے گورداسپور کا ضلع اپنے ہاتھوں ہندوستان کے سپر د کر دیا۔کیا ایک وفادار قومی کارکن کی بے لوث خدمات کا یہی بدلہ ہے کہ ضرورت کے وقت تو اس سے خدمت لی جائے اور وقت گزر جانے کے بعد اسے غدار کہہ کر لوگوں میں مطعون کیا جائے؟ پھر کیا چوہدری صاحب پر اعتراض کرنے والے لوگ اتنی موٹی سی بات بھی نہیں سمجھ سکتے کہ اگر جماعت احمدیہ نے خود اپنے ہاتھ سے گورداسپور کا ضلع ہندوستان کو دے دیا تھا اور وہ ہندوستان کی حکومت کو ترجیح دیتی تھی تو پھر کیا وجہ ہے کہ قادیان میں ہندوستانی حکومت قائم ہو جانے پر وہ خود قادیان سے نکل کر پاکستان آ گئی۔کیا چوہدری صاحب نے گورداسپور کا ضلع ہندوستان کو اس لئے دیا تھا کہ اس کے بعد ان کی قوم قادیان کو چھوڑ کر اور اتنی مصیبتیں اٹھا کر پاکستان آ جائے؟ خدا را سوچو کہ کیا معمولی عقل کا آدمی بھی ایسی مجنونانہ بات کرسکتا ہے؟ (4) کہا جاتا ہے کہ چوہدری صاحب یو این او کے سامنے کشمیر کو ہندوستان کے پاس فروخت کر رہے ہیں۔میں اس پر پھر انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ کے سوا کیا کہہ سکتا ہوں۔چوہدری صاحب نے جس قابلیت کے ساتھ یو این او (UNO) میں کشمیر کے کیس پر بحث کی ہے وہ دنیا کی تاریخ کا ایک کھلا ہوا ورق ہے۔جسے اپنے اور بیگانے ، دوست اور دشمن سب جانتے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ چوہدری صاحب کی زوردار تقریروں سے ہندوستانی حلقوں تک میں ایک دہشت کی سی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔پھر کیا یہ ایک حقیقت نہیں کہ چوہدری صاحب اس خدمت پر اپنے آپ نہیں لگ گئے بلکہ خود قائد اعظم نے انہیں اس خدمت پر لگایا تھا۔اور پھر قائد اعظم کے بعد پاکستان کی حکومت نے انہیں اس خدمت پر برقرار رکھا۔اگر حکومت کے نزدیک وہ اس خدمت کے اہل نہیں یا نعوذ باللہ پاکستان سے غداری کر رہے ہیں تو کسی نے حکومت کا ہاتھ پکڑا ہوا نہیں ہے۔وہ انہیں جب چاہے الگ کر سکتی ہے۔یا درکھو کہ ابھی تک پاکستان بہت سی مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور اسے ابھی کئی بھاری مسائل کو حل کرنا ہے۔پس خدا کے لئے اس کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نہ بنو۔قائد اعظم نے سب مسلمان کہلانے والوں کے لئے پاکستان کا دروازہ کھولا۔مگر آپ اس دروازہ کو بعض لوگوں پر بند کرنا چاہتے ہیں۔قائد اعظم نے ایک شخص کو قابل سمجھ کر اسے پاکستان کی خدمت کے لئے چنا مگر آپ اسے