مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 89 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 89

۔مضامین بشیر جلد سوم 89 منکر ہے اور اس لئے وہ اس بات کی حقدار نہیں کہ مسلمانوں کے سیاسی اتحاد میں شریک کی جائے اور نہ ہی وہ پاکستان میں مسلمانوں کا حصہ بن کر رہنے کے قابل ہے۔یہ اعتراض کتنا غلط، کتنا بے بنیاد اور کتنا خلاف واقع ہے! خدا جانتا ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( فداہ نفسی ) کو سچے دل اور کامل یقین کے ساتھ خاتم النبیین مانتے ہیں۔اور آپ کی نبوت کے دامن کو قیامت تک وسیع جانتے اور قرآنی شریعت کو خدا کی آخری اور دائمی شریعت یقین کرتے ہیں۔جس کا کوئی فقرہ اور کوئی لفظ اور کوئی حرف کبھی منسوخ نہیں ہوسکتا۔ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح خاتم النبین یقین کرتے ہیں جس طرح کہ حضرت شیخ احمد صاحب سرہندی مجددالف ثانی اور حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب محدث دہلوی مجد دصدی دوازدہم اور جناب مولوی قاسم صاحب نانوتوی بانی مدرسہ دیو بند حضور سرور کائنات علیہ السلام کو خاتم النبین یقین کرتے تھے۔اور ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو اپنے لئے سب فخروں سے بڑھ کر فخر سمجھے ہیں اور خدا کی لعنت ہے اس شخص پر جو جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔(2) کہا جاتا ہے کہ ہم نعوذ باللہ پاکستان کے غدار ہیں اور پاکستان میں رہتے ہوئے بھی ہندوستان کی وفاداری کا دم بھرتے ہیں۔اس کے جواب میں بھی ہم اس کے سوا کیا کہ سکتے ہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبَینَ۔خدا کے فضل سے پاکستان کا ہر احمدی بچے دل سے پاکستان کا وفادار اور دلی خیر خواہ ہے۔اور اس کے لئے ہر ممکن قربانی کرنے کے لئے تیار ہے اور کوئی ایک لفظ یا ایک حرف بھی ایسا ثابت نہیں کیا جاسکتا جس میں پاکستان کے کسی احمدی نے پاکستان سے غداری یا ہندوستان کی وفاداری کا کوئی کلمہ کہا ہو۔باقی رہے ہندوستان کی حکومت میں بسنے والے احمدی ، سو جس طرح ہندوستان کے دوسرے مسلمان اپنی سیاسی حکومت کے شہری ہیں اسی طرح ہندوستان کے احمدیوں کا حال ہے اور قائد اعظم کی بھی ہندوستان کے مسلمانوں کو یہی نصیحت تھی کہ تم جس حکومت میں رہو اس کے وفادار ہو کر رہو۔چنانچہ قائد اعظم کے متعلق اخبار زمیندار لکھتا ہے کہ ”ہمارے قائد اعظم بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی حکومت کا وفادار رہنا چاہئے۔اخبار زمیندار لاہور مورخہ 18 دسمبر 1947 ء) بہر حال دنیا بھر کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ جو قوم بہت سے ملکوں میں پھیلی ہوئی ہو وہ سیاسی لحاظ سے اپنے اپنے ملک کی وفادار شہری بن کر رہتی ہے یہ ایک ایسا پختہ اور تسلیم شدہ اور عالمگیر اصول ہے کہ کوئی دانا شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ہاں اگر کسی شخص میں ہمت ہے تو یہ ثابت کرے کہ کسی پاکستان میں رہنے والے احمدی نے کبھی ہندوستان کی وفاداری کا دم بھرا ہو۔پس خدا کے لئے جھوٹے الزامات لگا کر ملک کی