مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 919 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 919

۹۱۹ مضامین بشیر گزرنے کے بغیر کامیاب ہوئی ہے؟ کیا آپ لوگوں کے سامنے صحابہ کرام کی قربانیاں موجود نہیں جنہوں نے مکہ میں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر بلکہ حق یہ ہے کہ دنیا کی طرف سے منہ موڑ کر مدینہ میں اسلام کی خاطر اپنے خون کو پانی کی طرح بہایا اور شہادت کے جام کو اس طرح پیا کہ جس طرح ایک پیاسا انسان ٹھنڈے شربت کو پیتا ہے۔پس میری نصیحت یہ ہے کہ اول تو آپ لوگ صبر سے کام لیں کیونکہ آخر یہ دن جلد یا بدیر بیت جائیں گے۔مسیحیت نے رہبانیت کی تعلیم دی اور لاکھوں عیسائی تارک الدنیا ہو گئے۔کیا آپ لوگ دین حق کی خاطر چند سال کا جزوی تبتل بھی اختیار نہیں کر سکتے ؟ لیکن اگر کسی کی مشکلات اس کے خیال میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہوں اور وہ اس کی وجہ سے اپنی پریشانی پر غلبہ نہ پاسکے تو وہ درخواست دے کر باقاعدہ اجازت طلب کرے لیکن دیکھنا دیکھنا حاشا و کلا غداری کے رستہ پر بھی قدم نہ رکھنا کہ اس تاریک وادی میں قدم رکھ کر پھر نجات کی کوئی راہ نہیں۔کاش آپ لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ میں نے یہ نصیحت کسی درد کے ساتھ لکھی ہے اور کاش آپ میری اس نصیحت کی قدرکو پہچا نہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔ہاں خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ولا حول ولا قوة الا بالله العظيم۔( مطبوعه الفضل ۱۱ راگست ۱۹۵۰ء)