مضامین بشیر (جلد 2) — Page 837
۸۳۷ مضامین بشیر قبول فرماتا ہے۔پس موجودہ نازک ایام میں دوستوں کو چاہئے کہ وہ جماعت کی حفاظت اور ترقی اور حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت اور لمبی عمر اور بیش از پیش با برکت زندگی کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں اور جن دوستوں کو توفیق ہو وہ صدقہ و خیرات اور نفلی روزوں کے ذریعہ اپنی دعاؤں کے لئے مزید مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش فرمائیں۔و كان الله مـعـنــا مـعـكم اجمعين ولا قوة الا بالله العظيم۔( مطبوعه الفضل ۲۶ اپریل ۱۹۵۰ء)