مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 834 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 834

مضامین بشیر ۸۳۴ لئے میں نے اس بات کی تحریک کی تھی کہ اب قادیان کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کی جماعتوں میں رشتے کر کے قادیان میں اطمینان اور ترقی کی زندگی اختیار کریں۔سو یہ نکاح اسی مبارک تحریک کے نتیجہ میں قرار پایا ہے اور اس سے قبل ایک نکاح قادیان میں بھی ہو چکا ہے۔قا اس موقع پر یہ اظہار کر دینا بھی مناسب ہے کہ جس پہلے نکاح کی طرف حضور نے ارشاد فرمایا وہ مولوی عبد القادر صاحب درویش جنرل پریذیڈنٹ قادیان کا نکاح تھا جو ۱۰ مارچ ۱۹۵۰ء کو مسجد اقصیٰ قادیان میں پیر بشیر احمد صاحب سابق ڈیرہ دون کی ہمشیرہ نور جہاں بیگم کے ساتھ پانچ سور و پیہ مہر پر ہوا۔اس نکاح کا اعلان الفضل مورخہ ۱۴ / اپریل ۱۹۵۰ء میں ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ ان ہر دو نکاحوں کو اپنے فضل و رحمت کی خاص برکت سے نوازے اور متعلقہ خاندانوں اور جماعت کے لئے مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین یا ارحم الراحمین۔میں اس موقع پر اپنی طرف سے اور اپنے صیغہ کی طرف سے خاندان سیٹھ خیر الدین صاحب لکھنو اور خاندان چوہدری غلام محمد صاحب پولا مہاراں ضلع سیالکوٹ اور عزیز چوہدری سعید احمد صاحب درویش اور اسی طرح اس سے پہلے کے نکاح کے متعلق میں مولوی عبدالقادر صاحب درویش اور ان کے سسرال کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔( مطبوعه الفضل ۱۶ار اپریل ۱۹۵۰ء)