مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 778 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 778

مضامین بشیر 227 قادیان کے تازہ حالات درویشوں کی طرف سے سلام اور ہمدردی کا پیغام (1) جو درویش قادیان میں بیمار تھے انہیں خدا کے فضل سے آہستہ آہستہ افاقہ ہورہا ہے۔با با اللہ دتا صاحب اب پہلے کی نسبت کسی قدرا چھے ہیں شیخ غلام جیلانی صاحب کا بلس بول کے تعلق میں ابتدائی اپریشن دھار یوال میں ہو چکا ہے۔اور خدا کے فضل سے اچھا ہوا ہے اور بڑا اپریشن چند دن تک ہوگا۔محترمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی بھی درد گردہ کی وجہ سے ایک ہفتہ سے صاحب فراش رہنے کے بعد اب خدا کے فضل سے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔مولوی برکات احمد صاحب ناک اور گلے کی تکلیف کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کا حافظ و ناصر ہو۔آمین (۲) قادیان کے تازہ خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ جلسہ سالانہ کے بعد تین نئے احمدی دوست ہندوستان کے مختلف حصوں سے آکر قادیان میں آباد ہوئے ہیں۔(۳) صحت اور تفریح کی خاطر سے ہمارے قادیانی احباب ورزش اور کھیلوں میں بھی حصہ لیتے رہتے ہیں۔چنانچہ گذشتہ دنوں میں ایک والی بال کا ٹورنامنٹ بٹالہ میں ہوا تھا جس میں قادیان کی احمد یہ ٹیم ضلع بھر کی غیر مسلم ٹیموں میں اول آئی جس کے انعام میں اسے ایک بڑا کپ اور چھ چھوٹے کپ ملے ہیں۔دراصل خدا نے انسانی زندگی کا ایسا قانون مقرر فرمایا ہے کہ جسم کا اثر روح پر پڑتا ہے۔اور روح کا اثر جسم پر پڑتا ہے۔اور روح کی چستی اور شگفتگی کے لئے ایک حد تک صحت کا اچھا ہونا بھی ضروری ہے۔اس لئے ہمارے قادیان کے دوست عبادتوں اور نوافل اور دعاؤں کے پروگرام کے علاوہ جسمانی ورزشوں میں بھی باقاعدہ حصہ لیتے ہیں۔(۴) بعض دوست قادیان کے درویشوں کو اپنے سامان وغیرہ کے متعلق لکھتے رہتے ہیں اس تعلق میں امیر صاحب قادیان لکھتے ہیں کہ اپنے دوستوں کو یا درکھنا چاہیئے کہ موجودہ قانون کے ماتحت متر و که سامان مقامی حکومت کے زیر قبضہ متصور ہوتا ہے اور باہر نہیں جاسکتا۔پس اس قسم کے خطوط قادیان بھیج کر اپنے دوستوں کو پریشان نہیں کرنا چاہیئے۔(۵) بالآخر میں پاکستان کے دوستوں کو قادیان کے دوستوں کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔