مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 765 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 765

مضامین بشیر پاکستان میں فوجی بھرتی مناسبت رکھنے والے احمدی نوجوان توجہ کریں کچھ عرصہ ہوا میں نے ائیر فورس اور ہوائی جہازوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے شعبوں کے متعلق جماعت میں تحریک کی تھی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک رؤیا سے یہ بھی استدلال کیا تھا کہ جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے متبعین کی ظاہری ترقی پانیوں کے ساتھ وابستہ تھی اور اس کے متعلق انہیں ایک کشف بھی دکھایا گیا تھا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویاء کے مطابق احمدیوں کی ظاہری ترقی زیادہ تر ہوائی فضا کے ساتھ وابستہ نظر آتی ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ احمدی نوجوان پاکستانی فوج کی دوسری شاخوں کی طرف توجہ نہ دیں کیونکہ بہر حال فوج کی ہر شاخ خدمت اور تربیت کا عمدہ موقعہ پیش کرتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔بہر حال آج کل حکومت کے محکمہ کی طرف سے اعلان شائع ہوا ہے کہ آرمی یعنی تیری فوج کے لئے آفیسر ز لائین میں نئی بھرتی کھولی جارہی ہے۔جو اوٹی ایس کا تیسرا کورس کہلاتی ہے۔یہ آفیسر ز کمیشن کے لئے بھرتی کئے جائیں گے۔اور پھر حکومت انہیں خود اپنے خرچ پر تربیت دے کر کام پر لگائے گی۔پس جو احمدی نوجوان اس کام کی اہلیت اور مناسبت رکھتے ہوں۔اور ان کے حالات اسکی اجازت دیں انہیں چاہیئے کہ پاکستان آرمی کے تھر ڈاو۔ٹی۔ایس کو رس عارضی کمیشن کے لئے درخواست دیں۔شرائط مختصر أحسب ذیل معلوم ہوئی ہیں : - (۱) درخواست دینے والا پاکستانی شہری ہو۔(۲) عمر ساڑھے بیس سال سے کم اور تمہیں سال سے زیادہ نہ ہو۔(۳) تعلیمی معیار کم از کم انٹرنس پاس ہو نا رکھا گیا ہے۔یاسینئر کیمبرج وغیرہ (۴) درخواست مقررہ مطبوعہ فارم پر جو ہر ریکروٹنگ آفس سے مل سکتی ہے۔۵ فروری ۱۹۵۰ء تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پہنچ جانی چاہیئے۔لیکن جتنی جلدی درخواست دی جائے بہتر ہوگا۔( ۵ ) ہر درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل چیزیں شامل کی جائیں۔(الف) انٹرنس یا اس کے مساوی امتحان پاس کرنے کا سرٹیفکیٹ