مضامین بشیر (جلد 2) — Page 757
۷۵۷ ایک ضروری تصحیح مضامین بشیر چند دن ہوئے میں نے قادیان میں ٹھہرے ہوئے تھیں کس صحابیوں کی فہرست شائع کی تھی۔اور اس ضمن میں یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ان میں سے فلاں فلاں تین صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ۳۱۳ والی فہرست مندرجہ انجام آتھم میں بھی شامل ہیں۔یہ اطلاع مجھے قادیان سے آئی تھی لیکن افسوس ہے کہ اس میں ایک غلطی رہ گئی۔اور وہ یہ کہ ۳۱۳ والی فہرست میں میاں محمد دین صاحب سکنہ کھاریاں حال در ولیش قادیان کو شامل نہیں کیا گیا۔حالانکہ وہ اس میں شامل ہیں۔غالباً محترم بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کو ان کے متعلق اس وجہ سے غلط فہمی ہو گئی ہوگی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجام آتھم کی ۳۱۳ والی فہرست میں میاں محمد دین صاحب کو سکنہ کھاریاں کی بجائے سکنہ بلانی ضلع گجرات کر کے لکھا ہے۔کیونکہ ان دنوں میں وہ بلانی میں پٹواری ہوتے تھے۔بہر حال میں نے انجام آتھم دیکھ کر خود تسلی کر لی ہے۔اور میاں محمد دین صاحب سکنہ کھاریاں حال در ویش قادیان یقینی طور پر ۳۱۳ صحابیوں والی فہرست میں شامل ہیں۔( مطبوعه الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۵۰ء)