مضامین بشیر (جلد 2) — Page 676
مضامین بشیر سفرر بوہ کے چند بقیہ واقعات الفضل مورخه ۲۳ ستمبر ۱۹۴۹ء میں میں نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے سفر ربوہ کے بعض حالات لکھے تھے۔مگر اس نوٹ میں بعض باتیں لکھنے سے رہ گئیں جو تکمیل ریکارڈ کی غرض سے درج ذیل کی جاتی ہیں۔ا۔حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس یادگاری سفر کے پیش نظر احباب ربوہ نے پانچ بکروں کے ذبح کرنے کا بھی انتظام کیا تھا۔کیونکہ خاص موقعوں پر یہ بھی ایک مسنون طریق ہے۔۲۔بکروں کے ذبح کرنے کے علاوہ ربوہ کی جماعت نے اس موقع پر غریبوں کو کھانا کھلانے کا بھی انتظام کیا تھا۔چنانچہ بہت سے غریبوں کو دعا اور ر د بلا کی غرض سے کھانا کھلایا گیا۔۔اسی طرح اہل ربوہ نے غرباء میں کچھ نقد رقوم بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا تھا کہ یہ بھی ایسے موقعوں پر برکت کا ایک روحانی ذریعہ ہے۔۴۔علاوہ ازیں سابقہ مضمون میں یہ بات بھی نوٹ کرنے سے رہ گئی کہ دو پہر کے کھانے کے بعد جو حضرت مسیح موعود کے لنگر کی طرف سے صدرانجمن احمدیہ نے پیش کیا ، شام کا کھانا اہل ربوہ کی طرف سے پیش کیا گیا۔( مطبوعہ الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۴۹ء)