مضامین بشیر (جلد 2) — Page 627
۶۲۷ مضامین بشیر فلموں کو بھی گندے منا ظر کے ساتھ اس طرح لپیٹ کر اور مدغم کر کے پیش کیا جاتا ہے کہ انسان اس کے مفید پہلوؤں سے بھی محروم ہو جاتا ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک برف میں لگے ہوئے ٹھنڈے شربت کو چار قطرے نجاست کے ڈال کر کسی شریف انسان کے سامنے پیش کر دیا جائے۔شربت بے شک اچھی چیز ہے لیکن کوئی شریف انسان اس بات کو قبول نہیں کرے گا کہ اسے شربت کے بہانے نجاست کے قطرے پلا دئیے جائیں لیکن مشکل یہ ہے کہ جہاں ظاہری نجاست ہر شخص کو نظر آتی ہے اور ہر انسان اس کی بُو اور بدذائقہ کو محسوس کرتا ہے وہاں سنیما کی نجاست اکثر لوگوں کی آنکھوں سے مخفی رہتی ہے اور وہ اسے غفلت کی حالت میں ہی پی جاتے ہیں۔دراصل سنیما کی مثال لائف انشورنس یعنی زندگی کے بیمہ کے طور پر سمجھی جانی چاہیئے جس طرح بیمہ اپنی ذات میں منع نہیں ہے لیکن چونکہ اس میں سود اور جوئے کا عنصر شامل ہو جاتا ہے اور یہ دونوں چیز میں اسلام میں حرام ہیں اس لئے زندگی کا بیمہ بھی منع قرا دیا گیا ہے۔اس لئے نہیں کہ وہ اپنی ذات میں حرام ہے بلکہ اس لئے کہ اس میں بعض حرام باتوں کو داخل کر دیا گیا ہے ورنہ اگر زندگی کے بیمہ سے سود اور جوئے کے عناصر کو خارج کیا جا سکے تو وہ ہر گز منع نہیں رہے گا۔یہی حال سنیما کا ہے کہ وہ اپنی ذات میں تو منع نہیں مگر ان خراب عناصر کی وجہ سے جو اس میں داخل کر دیئے گئے ہیں وہ نتیجہ منع ہو گیا ہے ان خراب عنا صر کو الگ کر دو اور سنیما کی فلم کو خلاف اخلاق اور خلاف حیاء اور خلاف عصمت باتوں سے دور رکھو تو سنیما یقیناً اپنی ذات میں اچھی چیز ہے اور کسی شریف انسان کا اسے کبھی بھی علمی ترقی کے لئے دیکھنا یا تفریح کی غرض سے کبھی کبھار دیکھنا ہر گز قابل اعتراض نہیں ہو سکتا۔لیکن مشکل یہی ہے کہ اس گل کے ساتھ اتنے کانٹے لیٹے ہوئے ہیں اور اس طرح لیٹے ہوئے ہیں کہ پھول کو کانٹوں سے جدا کرنا بظاہر محال ہو گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی ایک نظم میں خوب فرماتے ہیں کہ : اگر عشاق کا ہو یقیں سمجھو کہ مگر مشکل یہی پاک دامن ہے تریاق دامن ہے درمیاں میں کہ گل بے خار کم ہیں بوستاں میں پھول بہر حال اچھی چیز ہے جو آنکھوں کو تراوت اور دل کو راحت بخشتی ہے لیکن پھول کیسا ہی اچھا ہو، اس کے چھنے والے کانٹوں سے بچنا پڑتا ہے۔یہی حال سنیما کا ہے کہ اس کے مفید حصے بہر حال مفید ہیں اور ان حصوں کے دیکھنے میں قطعاً کوئی حرج نہیں اور نہ ہی حضرت امیر المومنین خلیفہ