مضامین بشیر (جلد 2) — Page 623
۶۲۳ مضامین بشیر اور اس وقت یہ شک کرنے والے لوگ نادم ہو کر سجدہ میں گریں گے اور اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوئے کہیں گے کہ اِنَّا كُنَّا خَاطِئِين پس میرا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اے ہمارے اندھیرے میں ڈگمگاتے ہوئے بھائیو ! بعد میں نادم ہو کر سجدہ کرنے کی بجائے ابھی سے اپنے آپ کو سنبھالنے کی کوشش کرو کہ گر کر سنبھلنے والے کی نسبت ہمیشہ سنبھلے رہنے والا انسان بہر حال بہتر ہوتا ہے اور پھر اس بات کی بھی کیا ضمانت ہے کہ تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو گے جو گرنے کے بعد پھر سنبھلنے کی توفیق نہیں پاتے۔خدا تمہاری آنکھیں کھولے اور ہماری آنکھوں کو ٹھنڈا کرے۔وما علینا الا البلاغ ( مطبوعه الفضل ۱۷اگست ۱۹۴۹ء )