مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 588 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 588

مضامین بشیر ۵۸۸ قادیان میں ماہِ رمضان ، ذکر وفکر کے روح پرور نظارے اس سے قبل قادیان میں ماہ رمضان کے درسوں اور تراویح کے متعلق محترمی بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کی رپورٹ الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔اب بھائی صاحب مکرم اپنے تازہ خط میں ہے۔لکھتے ہیں کہ : قادیان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے معذور درویشوں کے سوا تمام درویش شوق اور اخلاص سے روزے رکھ رہے ہیں اور ریاضت و تلاوت و ذکر الہی و تسبیح و تحمید نیز دعا و درود میں مصروف ہیں۔اکثر نے آپ کی تحریک کی تعمیل میں قرآن شریف کے دو دور ختم کرنے کا عزم کر لیا ہے بلکہ ایک دور ختم کر کے دوسرا دور شروع بھی کر دیا ہے۔قرآن کریم کا درس سورۃ انبیاء تک مکمل ہو چکا ہے اور رات کے پچھلے حصہ کی تراویح میں آج مورخہ ۱۴ / جولائی ۱۹۴۹ء سورۃ روم ختم ہوئی اعتکاف بیٹھنے والے اجازت کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان کا رمضان یقیناً اپنی مثال آپ ہے۔بلحاظ ذکر وفکر اور عبادت اور ریاضت کے شاید اس کی نظیر دنیا بھر میں نہیں ہوگی۔مقاماتِ مقدسہ ذاکرین کے ہجوم سے اٹے رہتے ہیں۔تلاوت کی گونج فضا کو معطر رکھتی ہے۔فالحمد للہ۔ثم الحمد لله ـ ثم الحمد لله امید ہے اوپر کی رپورٹ دوستوں کے لئے نیکی کی تحریک کے علاوہ قادیان کے دوستوں کے لئے دعا کی تحریک کا بھی موجب ہو گی۔ہمارے یہ دوست اس وقت جس ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں اور پھر جس رنگ میں وہ قادیان میں بیٹھے ہوئے ساری جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ اس بات کی مستحق ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں خاص طور پر یا د رکھا جائے کہ خدا نے چاہا تو یہی تخم آئندہ چل کر قادیان کی بحالی کا درخت بننے والا ہے۔نیز جیسا کہ میں ایک سابقہ اعلان میں بتا چکا ہوں اس وقت مکرمی بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی کا لڑکا عبدالسلام مہتہ قادیان میں سیفٹی ایکٹ کی دفعہ نمبر ۵ کے ماتحت گرفتا ر ہے۔وہ مقامات مقدسہ کو دیکھنے اور اپنے بزرگ باپ کی ملاقات کرنے کے لئے ایک با قاعدہ پرمٹ کے ماتحت قادیان گیا تھا