مضامین بشیر (جلد 2) — Page 579
۵۷۹ مضامین بشیر ضائع شدہ اسلحہ کی واپسی کی درخواست ناظر صاحب امور عامه صدرانجمن احمد یہ قادیان ضلع گورداسپوران ضائع شدہ اسلحہ کے متعلق جو فسادات کے ایام میں قادیان میں ضبط یا ضائع ہوئے تھے ، مقامی افسران سے خط و کتابت کر رہے ہیں۔اب اس کے تعلق میں انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ایسے اسلحہ کی واپسی کے متعلق مالکان کو ڈپٹی ہائی کمشنر فار پاکستان ان انڈیا ، جالندھر کے نام درخواستیں بھجوانی چاہئیں۔درخواست میں اسلحہ کی قسم ، تعداد، نمبر وغیرہ مع تمام ضروری کوائف کا اندراج کر دینا چاہئے۔مطبوعہ الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۴۹ء)