مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 511 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 511

۵۱۱ مضامین بشیر اعلان درباره سیرت خاتم النبیین حصہ سوم خاتم میں نے ایک سابقہ اعلان میں دوستوں کو اطلاع دی تھی کہ اس جلسہ پر سیرت خاتم النبیین حصہ سوم جز واوّل شائع کرنے کا ارادہ ہے۔مگر اس وقت غلطی سے میں نے اس کا حجم تین سو صفحات لکھ دیا تھا۔حالانکہ تین سو صفحات مسودہ کے ہیں اور طبع شدہ صورت میں غالباً دوسو صفحات سے کچھ اوپر ہوں گے۔اسی طرح سابقہ اعلان میں سہو قلم کے نتیجہ میں یہ لکھا گیا تھا کہ اس حصہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس خط کا عکس بھی شائع کیا جائے گا جو آپ نے قیصر روما کو لکھا تھا مگر دراصل یہ مقوقس مصر کے نام کا خط ہے نہ کہ قیصر روما کے نام کا اور انشاء اللہ یہ عکس حصہ سوم میں ضرور شائع کیا جائے گا۔جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا جا چکا ہے کہ یہ حصہ بے حد بے سروسامانی کی حالت میں لکھا گیا ہے جب کہ اکثر ضروری کتا ہیں میرے پاس موجود نہیں تھیں اس لئے ا۔نہ تو ان اوراق کی پوری طرح نظر ثانی ہو سکی ہے جو قادیان میں لکھے گئے تھے اور نہ ہی اس حصہ کے حوالوں کی پڑتال کی جاسکی ہے۔۲۔جو حصہ اب لاہور میں لکھا گیا ہے اس میں اکثر حوالے اصل ماخذوں کی بجائے بعد کی کتابوں کے دیئے گئے ہیں جس میں بعض اوقات غلطی کا امکان رہ جاتا ہے اور نظر ثانی کے لئے بھی پورا موقع نہیں مل سکا۔بہر حال دوست دعا فرمائیں کہ سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم حصہ سوم کی یہ جز و جلسہ سالا نہ تک نکل جائے۔اور اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو وہ بعد کے ایڈیشن میں پوری ہو جائے اور اللہ تعالیٰ میری اس ناچیز خدمت کو قبول فرمائے۔( مطبوعه الفضل ۸/ اپریل ۱۹۴۹ء)