مضامین بشیر (جلد 2) — Page 510
مضامین بشیر ۵۱۰۔چونکہ قادیان کے کئی دوست ایسے ہیں کہ جن کے اہل وعیال مقیم پاکستان کے گزارہ کی کوئی تسلی بخش صورت نہیں ، اس لئے میری تحریک پر بعض دوستوں نے ایسے لوگوں کی امداد کے لئے کچھ رقوم دی ہیں۔مثلاً جماعت علی پور ضلع مظفر گڑھ نے پچاس روپے دیئے، شیخ محمد اکرام صاحب دوکاندار نے پانچ روپے، مسماۃ صدیقہ بیگم بنت شیخ محمد اکرام صاحب نے دس روپے ، ملک عمر علی صاحب رئیس ملتان نے پچاس روپے۔فجزاهم الله خيراً دوسرے مخیر دوستوں کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیئے۔( مطبوعه الفضل ۸ / ایریل ۱۹۴۹ء)