مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 485 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 485

۴۸۵ مضامین بشیر قادیان کی فیکٹریوں کی نیلامی قادیان کی تازہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت مشرقی پنجاب نے قادیان کی فیکٹریوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے۔یہ الاٹمنٹ فی الحال تین سال کے لئے کی گئی ہے اور رقم کا فیصلہ بذریعہ نیلامی کیا گیا ہے۔شرائط یہ ہیں کہ کارخانے دوماہ کے اندر چالو کرنے ہوں گے اور کسی کارخانے کی مشینری دوسری جگہ منتقل نہیں کی جا سکتی۔فی الحال ذیل کے کارخانے ان کے مقابل پر درج شدہ رقوم میں تین سال کے لئے نیلام ہوئے ہیں۔1 2 3 4 5 6 پریسین کمپنی بالمقابل پولیس چوکی پریسین کمپنی ملحقہ دفتر میونسپل کمیٹی مکینیکل انڈسٹریز ایگل بٹن فیکٹری آره مشین مستری فضل حق صاحب آره مشین مستری علم دین صاحب 2600/- 6610/- 3000/- 510/- 2450/- 2500/- سالانه سالانه سالانه سالانه سالانه سالانه اعلان اس لئے کیا جاتا ہے کہ اگر ان فیکٹریوں کے مالکوں کے اندازہ میں رقم ٹھیکہ کم ہو تو اس کے متعلق کسٹوڈین مترو کہ جائیداد مغربی پنجاب لاہور کے پاس جو بھی ذمہ دار افسر ہو ، اس کے پاس احتجاج کرسکیں۔کیونکہ ابھی تک اصل مالکوں کا قانونی حق ملکیت قائم سمجھا جاتا ہے۔اور غلط بولی پر انہیں قانونی اعتراض کا حق ہے تا کہ کم از کم ان کا اعتراض ریکارڈ ہو جائے اور حکومتوں کے آخری فیصلہ میں کام آسکے۔( مطبوعه الفضل ۲ فروری ۱۹۴۹ء)