مضامین بشیر (جلد 2) — Page 37
۳۷ مضامین بشیر تعلیم الاسلام کالج قادیان کا پہلا نتیجہ اس سال ہمارے تعلیم الاسلام کالج قادیان کی طرف سے پہلی دفعہ ایف۔اے اور ایف ایس سی کے امتحانوں میں طلباء شریک ہوئے تھے اور کمپارٹمنٹ والے امیدواروں کو شامل کرتے ہوئے خدا کے فضل سے ۵۹ میں سے اس طلباء کامیاب ہوئے ہیں اور ایک طالب علم نذیر احمد ۴۹۳ نمبر لے کر پنجاب بھر کے مسلمان امیدواروں میں سوم نکلا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ غالبا وہ وظیفہ حاصل کرے گا۔ابتدائی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ یو نیورسٹی کے اعلان کے مطابق اس سال ایف۔ابے اور ایف۔ایس سی کا نتیجہ گذشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ سخت رہا ہے۔ہمارا نتیجہ خدا کے فضل سے آئندہ بہت بہتر نتائج کی امید پیدا کرتا ہے۔احباب کو چاہیئے کہ تھرڈ ائر میں جو اس سال ستمبر کے آخر میں کھل رہی ہے زیادہ سے زیادہ طلباء داخل کر کے اس اہم قومی درسگاہ کی ترقی میں حصہ لیں۔خاکسار مرزا بشیر احمد صدرتعلیم الاسلام کالج سب کمیٹی ( مطبوعہ الفضل ۱۱؍ جولائی ۱۹۴۶ء)