مضامین بشیر (جلد 2) — Page 436
مضامین بشیر ۴۳۶ قادیان کی عارضی اور دائگی کشش قادیان ہمیں کب اور کیونکر واپس ملے گا ؟ ہمارا اصل کام حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض وغایت کو پورا کرنا ہے جماعت احمدیہ کے دلوں میں قادیان کی جو مستقل اور دائمی کشش اور یا د قائم ہے وہ تو ہے ہی اور ہر احمدی کا دل و دماغ اس غیر معمولی کشش سے آشنا اور اس شیریں یاد سے درد مند رہتا ہے اور یہ کشش یونہی بلا وجہ نہیں بلکہ مضبوط فطری جذبہ کے علاوہ جو ایک ماں اور اس کے بچہ کے درمیان ہوتا ہے اس کے بہت سے ظاہری اسباب بھی ہیں۔جنہیں ہمارا بچہ بچہ جانتا ہے گو یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر شخص ان کی تفاصیل سے واقف نہ ہو۔اسباب میں سے بعض اسباب مختصر طور پر حسب ذیل ہیں : قادیان کا دائگی تقدس (۱) قادیان کو خدا تعالیٰ نے اپنے مامورو مرسل یعنی مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام کی ولادت کے لئے چنا اور اس بستی کو اپنے اس مصلح اعظم کا مولد بنایا۔یہ وہ عظیم الشان مامور ومرسل ہے جس کی آمد کا اسلام میں تیرہ سو سال سے انتظار ہو رہا تھا۔(۲) قادیان ہی وہ بستی ہے۔جس میں اس مرسل یزدانی نے اپنی ساری زندگی گزاری اور اپنی پاک عبادتوں اور جانثارانہ ریاضتوں اور متضرعانہ دعاؤں سے اسے خاص الخاص برکت عطا کی۔اس نے اس کے ایک متبرک مکان میں جس نے خدا سے الہار کا نام پایا اپنی زندگی کے دن گزارے اس کی دو مقدس مسجدوں میں نمازیں پڑھیں اس کے متعدد حجروں میں اسلام کی خدمت میں معرکتہ الاراء تصنیفیں کیں اور اس کی گلیوں کو چوں کو اپنے قدموں سے برکت دی۔(۳) قادیان ہی اس جری اللہ فی حلل الانبیاء کے ذریعہ خدا کے برگزیدہ اور بارش کی طرح نازل ہونے والے کلام کا مہبط بنا اور اس کے ہزاروں چمکتے ہوئے نشانوں کی تجلی گاہ قرار پایا۔(۴) قادیان میں ہی احمدیت کی بنیادیں قائم کی گئیں۔ہاں وہی احمدیت جو دنیا کے لئے نجات