مضامین بشیر (جلد 2) — Page 426
مضامین بشیر ۴۲۶ ہے۔پس ضروری ہے کہ نیک اولاد پیدا کرنے کے لئے والدین اپنے اخلاق کو درست کریں اور اپنے اندر وہ پاک باطنی اور دینداری کا جذبہ پیدا کریں جس کا اثر لا زما اولاد میں بھی پہنچتا ہے۔دوسری قسم اسباب کی جو زمانہ ماقبل ولادت سے تعلق رکھتی ہے وہ ہے جس کا تعلق اس قلبی اور ذہنی کیفیت کے ساتھ ہے جو خاص خلوت کے اوقات میں خاوند اور بیوی میں پائی جاتی ہے اور دراصل اسی پہلو کی طرف اشارہ کرنا میرے اس مضمون کی غرض وغایت ہے۔یہ بات دینی اور طبی ہر دو لحاظ سے ثابت ہے کہ بچہ صرف والدین کے سابقہ اخلاق سے ہی حصہ نہیں پا تا بلکہ اس وقت کے جذبات سے بھی حصہ لیتا ہے کہ جب خاوند اور بیوی اپنے مخصوص تعلق کی غرض سے اکٹھے ہوتے ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ ہوا یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایک دفعہ ولایت میں ایک انگریز عورت کے گھر ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جو اپنی شکل وصورت وغیرہ میں بالکل ایک حبشی بچہ معلوم ہوتا تھا۔اس پر علمی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوئیں اور چونکہ عورت کی پاک دامنی شک و شبہ سے بالاتھی اس لئے وہ وجوہات تلاش کی جانے لگیں جن کے نتیجہ میں انگریز والدین کے بچہ نے حبشی خدو خال اور حبشی رنگ ڈھنگ اختیار کر لیا تھا۔آخر پتہ لگا کہ جس ہوٹل کے کمرہ میں یہ میاں بیوی اکٹھے ہوئے تھے اس میں ان کی چار پائی کے سامنے ایک انگریز اور حبشی مرد کی تصویر لٹکی ہوئی تھی۔یہ انگریز اور حبشی کشتی لڑ رہے تھے اور تصویر میں حبشی مرد نے انگریز کو زمین پر گرا کر اس پر غلبہ پایا ہوا تھا۔ان دونوں میاں بیوی نے اس تصویر کو دیکھا اور اس نقشہ کا ان کے دل پر ایسا گہرا اثر پیدا ہوا کہ اس خلوت کے نتیجہ میں جو بچہ پیدا ہوا وہ حبشی صورت اختیار کر گیا۔لیکن موجودہ زمانہ کے ترقی یافتہ لوگوں کی اس بیسویں صدی کی ایجاد کے مقابلہ پر ہمارے آقا نے آج سے چودہ سو سال قبل یہ تعلیم دی تھی کی جب خاوند اور بیوی خلوت کی حالت میں اکٹھے ہوں تو انہیں چاہئے کہ اس وقت اپنے خیالات کو پاک بنانے کی غرض سے یہ دعا پڑھا کریں کہ : اَللّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَيِّبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا یعنی اے ہمارے خدا! تو ہم دونو کو شیطانی اثرات سے بچا کر رکھ اور اسی طرح تو جو اولا د ہمیں عطا کرے اسے بھی شیطانی اثرات سے محفوظ رکھ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خاوند یہ دعا پڑھتے ہوئے اپنی بیوی کے پاس جائے گا تو اللہ تعالیٰ ان کی اس وقت کی اولا د کو شیطانی تصرفات سے محفوظ رکھے گا۔اب دیکھو کہ یہ کیسا آسان نسخہ ہے جو ہمارے مہربان آقا نے ہمارے ہاتھ میں دیدیا ہے جسے اختیار کر کے ہم خدا کے فضل سے پاک صالح اولاد پیدا کر سکتے ہیں اور اگر آگے ہماری اولاد بھی اس نسخہ پر کار بند ہو تو نیک اولاد کا ایک