مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 403 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 403

۴۰۳ مضامین بشیر قادیان کی تازہ اطلاعات خدا کے فضل سے سب دوست خیریت سے ہیں خدا کے فضل سے قادیان کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ با قاعدہ قائم ہے اور گو بعض اوقات ڈاک کے آنے یا جانے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔لیکن بہر حال قریباً ہر روز قادیان سے خطوط آتے رہتے ہیں۔اور میرے دفتر سے بھی خطوط جاتے رہتے ہیں۔قادیان میں اس وقت مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل مقامی امیر ہیں اور ان کے ساتھ کئی دوست مثلاً مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے ( ناظر امور عامہ ) اور شیخ عبدالحمید صاحب عاجز بی۔اے ( ناظر بیت المال و محاسب ) اور ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے اور ڈاکٹر بشیر احمد صاحب وغیر ہم سلسلہ کے مختلف شعبوں میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ہمارے خاندان میں سے عزیز مرزا وسیم احمد سلمہ ( ناظر دعوت و تبلیغ ) بھی جو حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کے صاحبزادے ہیں ، قادیان میں مقیم ہیں۔مہمانخانہ اور لنگر خانہ کے انچارج مولوی عبدالحفیظ صاحب بقا پوری ہیں اور مولوی شریف احمد صاحب اور مولوی محمد ابراہیم صاحب قادیانی تبلیغی اور تربیتی فرائض سرانجام دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سلسلہ کے بعض قدیم اور مخلص بزرگ مثلاً بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب اور بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی اور میاں محمد دین صاحب کھاریاں والے اور میاں محمد دین صاحب تہال والے جو سب قدیم صحابہ میں سے ہیں ، اپنے دینی اور روحانی پروگرام سے جماعت کی تربیت میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔دوست ان سب کے لئے اور قادیان میں ٹھہرے ہوئے مخلصین کے لئے خاص طور پر دعائیں کرتے رہیں۔جیسا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ قادیان کے دوست بھی انہیں اپنی دعاؤں میں یا درکھتے ہیں۔وَكَانَ اللَّهُ مَعَهُمُ اَجْمَعِيْن۔دوسرے میں نے اپنے گزشتہ نوٹ میں لکھا تھا کہ قادیان میں اس وقت ملٹری کوئی نہیں ہے۔مگر مجھے مولوی برکات احمد صاحب ناظر امور عامہ قادیان کے تازہ خط سے پتہ لگا ہے کہ بیشک درمیان میں کچھ عرصہ کے لئے قادیان سے ملٹری چلی گئی تھی۔مگر اس کے بعد وہ پھر آگئی اور اب قریباً پینتیس (۳۵) کس کی تعداد میں قادیان میں ملٹری موجود ہے۔مولوی برکات احمد صاحب نے اپنے تازہ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اخبا رسول اینڈ ملٹری گزٹ کے ذریعہ سے انہیں قادیان میں وہ تصویر پہونچی جس میں حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی