مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 389 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 389

۳۸۹ مضامین بشیر رشتہ کو ہر جہت سے با برکت اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے اور دعا کریں کہ جس طرح اس تقریب کے موقع پر بچی کے زندہ رشتہ دار اس دنیا میں خوش ہونگے اور اسے اپنی دعاؤں کیسا تھ رخصت کرینگے۔اسی طرح آخرت میں اس کی مرحومہ والدہ کی روح بھی حقیقی مسرت حاصل کرے اور خدا کے حضور اپنی دردمندانہ التجاؤں کے ذریعہ اس رشتہ کو بابرکت بنانے میں حصہ لے۔آمین یا ارحم الراحمین۔( مطبوعه ۲۲ / اکتوبر ۱۹۴۸ء)