مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 385 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 385

۳۸۵ قادیان میں عید الاضحی کی مبارک تقریب مضامین بشیر مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان اپنے خط محررہ ۱۵ اکتوبر میں لکھتے ہیں کہ قادیان میں ۱۴ اکتو بر بروز جمعرات عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔نماز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے باغ میں چبوترے کے مغربی جانب پڑھی گئی۔اور اس کے بعد مسجد مبارک والے چوک میں قربانیوں والے جانور ذبح کئے گئے۔دو قربانیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے تھیں۔جو خود امیر صاحب مقامی نے ہاتھ سے ذبح کیں۔ان قربانیوں کا روپیہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے لاہور سے بھجوایا تھا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ اور حضرت ام المؤمنین اور خاکسار اور سیدہ اُم داؤ د احمد صاحب اور میاں عبداللہ خان صاحب کی قربانیاں عزیز مرزا وسیم احمد نے ذبح کیں۔عید کے وقت دوستوں کا اجتماعی فوٹو بھی لیا گیا اور سب دوستوں نے خاص دعاؤں کے ساتھ حج اور عید کا دن گزارا۔چونکہ کئی دوستوں نے اپنی قربانی کے لئے باہر سے روپیہ بھجوایا تھا لہذا اس ذریعہ سے قادیان کے غریب درویشوں کو بھی ان ایام میں اچھا اور با فراغت کھانا میسر آ گیا۔عید کے دن شام کو بعض غیر مسلموں کو بھی چائے کی دعوت میں مدعو کیا گیا۔عید کے موقعہ پر حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور خاکسار اور بعض دوسرے اصحاب کی طرف سے قادیان مبارک باد کی جو تاریں بھیجوائی گئی تھیں وہ تمام درویشوں کو سنائی گئیں۔اور ان کی خوشی اور تسکین کا موجب ہوئیں۔خدا کے فضل سے سب دوست خیریت سے ہیں۔البتہ مولوی عبد القادر صاحب احسان ابھی تک بیمار چلے جاتے ہیں جن کے لئے دوستوں کی خدمت میں دعا کے واسطے عرض ہے۔( مطبوعه الفضل ۱۹ / اکتوبر ۱۹۴۸ء)