مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 376 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 376

مضامین بشیر مہیا کرنے والی ہو اور صحت کا خیال رکھا جائے۔(۲) مکانوں کا ڈیزائن کیا مناسب ہوگا۔جس میں مضبوطی اور اصول صحت کو ملحوظ رکھا گیا ہومگر بلا وجہ ضیاع کی صورت نہ ہو اور سادگی کا پہلو بہر حال مقدم رہے۔(۳) کیا کوئی جدید طریق عمارت ایسا ہے جو ستا بھی ہوا ور مضبوط بھی اور آرام دہ بھی۔(۴) پرائیویٹ گھروں کا نقشہ کیا مناسب ہوگا ؟ خیال رہے کہ عموماً ہمیں تین قسم کی عمارتیں مدنظر ہیں۔ایک ایسا چھوٹا گھر جس میں صرف ایک کمرہ اور صحن وغیرہ ہو۔دوسرے ایسا مکان جس میں دور ہائشی کمرے اور ایک غسل خانہ اور ایک باورچی خانہ اور ایک ٹی ہو اور تیسرے چار ر ہائشی کمروں اور دیگر لوازمات والا مکان۔ہر صورت میں کفایت کے پہلو کو مقدم رکھا جائے اور فضول زیبائش بالکل خارج از سوال۔( مطبوعه الفضل ۲۹ ستمبر ۱۹۴۸ء)