مضامین بشیر (جلد 2) — Page 308
مضامین بشیر ۳۰۸ ہی اسے لوگوں کے فائدہ کے لئے الفضل میں شائع کرایا تھا۔اور مجھے یاد ہے کہ میں نے یہ روایت سن کر حضرت مولوی صاحب سے پوچھا تھا کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ منشا تھا کہ مطلقاً اس عہد کا ہی لوگوں میں اظہار نہ کیا جائے یا کہ صرف یہ منشا تھا کہ کمزوری کی نوعیت کا اظہار نہ کیا جائے۔جس پر حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ کمزوری کی نوعیت کا اظہار منع کیا گیا ہے نہ کہ عہد کا اظہار۔چنانچہ اس کے بعد میں نے اس تحریک کو اخبار میں شائع کیا۔اور حق یہی ہے کہ جو چیز منع ہے وہ کمزوری کی نوعیت کا اظہار ہے نہ کہ کمزوری کے دور کرنے کے عہد کا اظہار۔کیونکہ کمزوری کے دُور کرنے کا عہد تو اسلام کی اتنی (۸۰) فیصدی دعاؤں میں پایا جاتا ہے۔اور اسے مخفی رکھنے سے نہ صرف اسلامی دعاؤں کا سارا نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔اور انسان اپنے نفس کی کمزوری کے اعتراف سے بھی گویا بالا ہو جاتا ہے۔بلکہ مومنوں کی جماعت ایک دوسرے کی دعاؤں کے سہارے سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔خلاصہ کلام یہ کہ کمزوری کی نوعیت کا اظہار تو یقیناً منع ہے کیونکہ:۔(۱) وہ ہمارے رحیم و کریم اور ستار خدا کی ستاری کے خلاف ہے۔جس بات پر ہما را خدا پر دہ ڈالتا ہے اور اسے اپنی رحمت کے دامن میں چھپاتا ہے۔اسے ظاہر کرنا یقیناً خدا کی رحمت کو رد کرنے کے مترادف ہے۔(۲) اس سے کئی صورتوں میں بدی کی اشاعت میں بھی مددمل سکتی ہے اور بدظنی اور مفسدانہ خیال آرائی کا بھی رستہ کھلتا ہے۔مگر کمزوری کی نوعیت کے اظہار کے بغیر صرف ترک کمزوری کے عہد کا اظہار منع نہیں بلکہ اس میں بعض فوائد بھی متوقع ہیں۔مثلاً :۔(۱) یہ اسلامی دعاؤں کے نظام کے عین مطابق ہے۔اور اس سے اس نظام کو تقویت پہنچتی ہے۔(۲) ایسے اظہار سے دوسرے مومنوں کو اس دعا کی تحریک ہوتی ہے کہ خدایا ہمارے اس بھائی کی نصرت فرما اور جس طرح ہماری کمزوریاں دُور ہوں، اسی طرح اس بھائی کی کمزوریوں کو بھی دُور کر اور یقیناً بدی پر غلبہ پانے کے لئے یہ ایک عمدہ اجتماعی سہارا ہے جس سے مومنوں کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔بالآخر اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ کسی نہ کسی جہت سے کمزوری ہر انسان کی فطرت کا حصہ ہے کیونکہ کمزوری پیدا ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جو مجموعی طور پر سب بنی نوع انسان پر حاوی ہیں۔کسی انسان میں نافرمانی اور بغاوت کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوتی ہے اور کسی میں غفلت اور ستی کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوتی ہے اور کسی میں صحبت یا ماحول کے اثر کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوتی ہے اور کسی میں لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوتی ہے اور بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں