مضامین بشیر (جلد 2) — Page 216
مضامین بشیر ۲۱۶ بننے سے روکا۔جبکہ میں نے خود تجھے اس کا حکم دیا تھا۔اس نے کہا میں آدم سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور آدم کو مٹی سے۔خدا نے کہا دور ہو جا تیرا یہ مقام نہیں کہ تو اس جگہ تکبر سے کام لے۔پس دور ہو جا تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے۔ابلیس نے کہا مجھے یوم بعث تک مہلت عطا کیجئے۔خدا نے فرمایا تجھے مہلت دی گئی۔جس پر ابلیس نے کہا چونکہ اے خدا مجھے تو نے گمراہ گردانا ہے اس لئے اب میں نسل آدم کے تجھ تک پہنچے والے سیدھے رستہ پر گھات لگا کر بیٹھوں گا اور انہیں گمراہ کرنے کے لئے ان کے سامنے سے اور ان کے پیچھے سے اور ان کے دائیں سے اور ان کے بائیں سے آؤں گا اور تو دیکھے گا کہ ان میں سے اکثر تیرے شکر گزار ثابت نہیں ہوں گے۔خدا نے کہا اس جگہ سے دور ہو جا۔راندہ ہوا دھتکارا ہوا۔اور یا درکھ کہ نسل آدم میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا میں تم سب کو جہنم کی آگ میں بھروں گا۔(۳) سورۃ بنی اسرائیل رکوع نمبرے میں فرماتا ہے :- ” جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے لئے فرمانبردار ہو جاؤ تو وہ فرمانبردار ہو گئے مگر ابلیس نہ ہوا۔اس نے کہا۔کیا میں ایسی ہستی کا فرمانبردار بنوں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔اور کہا دیکھ وہ جسے تو نے مجھ پر فضیلت دی ہے۔اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی ذریت کو مغلوب کر کے ہلاک کروں گا۔مگر ان میں سے تھوڑے جو بیچ سکیں گے۔خدا نے کہا دُور ہو۔ان میں سے جو بھی تیرے پیچھے لگے گا تو سن رکھو کہ تم سب کے لئے جہنم ہی پورا پورا بدلہ ہے۔پس تو ان میں سے جسے چاہے اپنی آواز سے بہکا کر دیکھ لے اور اپنے سوار اور اپنے پیارے ان پر چڑھالا۔اور ان کے مالوں اور ان کی اولادوں میں ان کا شریک بن۔اور ان کو جس جس طرح بھی چاہے وعدے دے۔اور شیطان کے وعدے جھوٹ کے سوا کیا ہوتے ہیں۔وہ جو میرے بندے ہیں ان پر تو بہر حال تجھے غلبہ حاصل نہیں ہوگا۔اور خدا کافی کارساز اور نگران ہے۔“ (۴) سورۃ کہف رکوع نمبرے میں فرماتا ہے ” جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم کے لئے فرمانبردار بن جاؤ تو ان سب نے فرمانبرداری اختیار کی مگر ابلیس نے نہ کی۔وہ جنوں میں سے تھا پھر اس نے خدا