مضامین بشیر (جلد 2) — Page 171
احباب اپنی جائیدادوں کا نقصان فورار جسٹر کرائیں مضامین بشیر اس سے پہلے بھی کئی دفعہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ جن احمدی دوستوں کی جائیدادوں کا نقصان صوبہ مشرقی پنجاب یا صو بہ دہلی میں ہوا ہے۔انہیں چاہئے کہ بہت جلد اپنے نقصان کی تفصیل درج کر کے اور پوری پوری قیمت لگا کر لاہور کے محکمہ متعلقہ میں رجسٹر کرا دیں مگر ابھی تک بہت کم دوستوں نے اس طرف توجہ کی ہے۔لہذا یہ اعلان دوبارہ کیا جاتا ہے کہ اپنے نقصان کو جلد سے جلد رجسٹر کرا دیا جائے۔گورنمنٹ کی طرف سے اس غرض کے لئے فار میں چھپی ہوئی ہیں۔جو دفتر نظارت امور عامہ جو د ہامل بلڈنگ جو د ہامل روڈ لاہور سے بھی مل سکتی ہیں۔لیکن اگر مجبوری کی صورت میں فارم نہ ملے تو بغیر فارم کے ہی ایک درخواست میں الگ الگ پیرے بنا کر اپنی ضائع شدہ جائیداد کی نوعیت اور مالیت درج کر دی جائے۔جائیداد میں جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ ہر دو علیحدہ علیحدہ دکھانی چاہئیں۔اور جائیداد منقولہ و زمینیں مکان اور دوکان وغیرہ کا جائے وقوع بھی درج کرنا چاہئے۔قادیان سے آئے ہوئے دوست بھی اس طرف فوری توجہ دیں۔محکمہ متعلقہ کا پتہ یہ ہے:۔رجسٹرار آف کیم سٹمپل روڈ۔لاہور۔ریکارڈ کی غرض سے نظارت امور عامہ جو دھامل بلڈ نگ لاہور کو بھی درخواست کی نقل بھیجوا دی جائے۔( مطبوعہ الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۴۸ء)