مضامین بشیر (جلد 2) — Page 1019
1+19 مضامین بشیر ایک سابق درویش کی وفات سرگودھا سے اطلاع ملی ہے کہ محمود احمد صاحب سابق درویش جو گزشتہ ماہ مئی میں بیمار ہوکر قادیان سے واپس آئے تھے وفات پاگئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔مرحوم ایک مخلص نوجوان تھا جس نے قادیان کے قیام کا زمانہ اخلاص اور خدمت کے ساتھ گزارا۔دوست اپنے مرحوم بھائی کے لئے دعائے مغفرت فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ اسے غریق رحمت کرے اور اس کے عزیزوں کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔( مطبوعه الفضل ۲۶/اکتوبر ۱۹۵۰ء)